Home / بغیراجازت عمرہ کرنےپربھاری جرمانےکااعلان

بغیراجازت عمرہ کرنےپربھاری جرمانےکااعلان

Social distancing ends in Khana-e-Kaba and Masjid-e-Nabvi

ریاض: (ویب ڈیسک) خبردار،ہوشیار۔ اگرکیس نےبغیر اجازت عمرہ کرنے کی کوشش کی تواس پر10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیاجائےگا۔ سعودی حکومت کااہم اعلان سامنےآگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے جہاں معتمرین کی تعداد 70 ہزار تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے وہیں کورونا وبا کے دوران احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظراہم فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔

ان نئے فیصلوں کے تحت عمرے کے لیے اجازت نامے کی شرط کی خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخل ہونے کے لیے یہ اجازت نامے سعودی عرب کی کوویڈ 19 ٹریکنگ ایپس تواکلنا اور اعتمرنا سے حاصل کیے جاتے ہیں۔

علاوہ ازیں 12 سے 18 سال کےایسے سعودی بچے جنھوں نے کورونا ویکسین مکمل لگوالی ہےوہ بھی عمرہ ادا کرسکیں گے۔

وزارت حج و عمرہ کےمطابق عمرہ کرنے والوں کی تعداد میں 20 لاکھ یومیہ تک اضافہ کردیا جائے جس کے لیے ویکسینیشن اور دیگر حفاظتی اقدامات کا ایک مربوط نظام تشکیل دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Salman Rushdi Maloon

ملعون رشدی گونگااورکاناہوگیا۔شاباش ہادی مطر

ویب ڈیسک ۔۔ کہتےہیں بکرےکی ماں کب تک خیرمنائےگی ۔۔ یہی حال شاتم رسول ملعون …