Home / پاکستان کا2023میں 5جی متعارف کرانےکافیصلہ

پاکستان کا2023میں 5جی متعارف کرانےکافیصلہ

Pakistan to launch 5G in 2023

لاہور: (ویب ڈیسک) گزشتہ 3 برسوں میں پاکستان کی ٹیلی کام انڈسٹری نےخاطرخواہ ترقی کی ہےاورایک ارب 20 کروڑ ڈالربراہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے بعد ٹیلی کام انڈسٹری کی مارکیٹ کا حجم بڑھ کر16ارب 90 کروڑ ڈالر ہوگیا۔ ترقی کےاس رحجان کوسامنےرکھتےہوئےوزارت اطلاعات اور ٹیلی کام نے2023 میں 5 جی متعارف کرانے کافیصلہ کیاہے۔

ایک قومی اخبارکی رپورٹ کےمطابق وزیراعظم عمران خان کواس شعبےکی کارکردگی پرحالیہ پریزنٹیشن میں وزارت نے ملک بھر میں ڈیجیٹلائزیشن کی مستقبل کی ضروریات، 5 جی جیسی مستقبل کی تکنیکی ضروریات متعارف کروانے کے علاوہ ملک کے دوردراز اور پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی توسیع کے لیے "ڈیپ فائبرائزیشن” کے لیے شروع کیے گئے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

سال 22-2018 کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار کلومیٹر سے زائد آپٹیکل فائبر کیبل بچھائی جائے گی جو ایک ہزار175 قصبوں اور یونین کونسلوں کو تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرے گی۔

ہونڈاسی ڈی 70کانیاماڈل 101تبدیلیوں کےساتھ

ڈیپ فائبرائزیشن منصوبے کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا کہ حکومت 23-2022کے اختتام تک آئی ٹی سروسز کی برآمدات کو 5 بلین ڈالر تک بڑھانے پر بھاری سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

سام سنگ پاکستان میں موبائل بنائےگی

ان کا کہنا تھا کہ ہم چھوٹے شہروں کے لوگوں کو سستے اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور مجھے یقین ہے کہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلستان کی لڑکیاں بھی اپنے مقامی علاقوں سے بطور فری لانسر کام کرسکیں گی۔

یہ بھی چیک کریں

FBR Blocking non filers mobile phones

نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےٹیکس چوروں کےخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنےنان ٹیکس فائلرزکی …