Home / ثقلین مشتاق نےمصباح اوروقارپرشعیب اخترکی تنقیدکونامناسب قراردےدیا

ثقلین مشتاق نےمصباح اوروقارپرشعیب اخترکی تنقیدکونامناسب قراردےدیا

Saqlain Mushtaq Head coach Pakistan cricket team

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کےہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نےاپنےپیش رو مصباح الحق اوربولنگ کوچ وقار یونس کیلئے میدان چھوڑکربھاگ جانے کے الفاظ کو نامناسب قراردےدیا۔ کہتےہیں عہدوں سے دستبرداری دونوں کا اپنا فیصلہ ہے۔

ثقلین مشتاق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس نے اپنے اپنے عہدوں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ خود کیا اس لئے دونوں سابق کپتانوں اور کوچز کیلئے بھاگ جانے کے الفاظ مناسب نہیں۔

واضح رہےکہ سابق فاسٹ بولرشعیب اخترنےمصباح الحق اوروقاریونس کومیدان چھوڑکربھاگ جانےوالاقراردیاتھا۔

ثقلین مشتاق کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ اعزاز کی بات ہے اور پوری توجہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز پر مرکوز ہے۔ ہار جیت کی ذمہ داری سینہ تان کر قبول کروں گا۔

واضح رہے کہ رمیز راجہ کے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہوگئےاورپی سی بی نےان عہدوں پر سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کو عارضی طور پر تعینات کیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

kohli and rohit sharma retirement

ویراٹ اورروہت کےمداحوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فتح کے بعد بھارتی …