Home / عمران خان کےبیانات پراحسن اقبال کاپوسٹمارٹم

عمران خان کےبیانات پراحسن اقبال کاپوسٹمارٹم

Imran Khan is a liar, Ahsan Iqbal

لاہور:(ویب ڈیسک) عمران احمدنیازی نےسمبڑیال کھاریاں موٹروےکےافتتاح کےموقع پرایک بارپھرقوم کوگمراہ کرنےکی کوشش کی ۔

ان خیالات کااظہارمسلم لیگ نےسینئررہنمااحسن اقبال نےمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکیا۔ احسن اقبال نےسمبڑیال کھاریاں موٹروےافتتاح کےموقع وزیراعظم عمران خان کےاس بیان کاحوالہ دیاجس میں عمران خان نےکہاکہ ان کی حکومت نےن لیگ کےمقابلےمیں تین گنازیادہ سڑکیں بنائیں۔

احسن اقبال کےمطابق عمران خان کےاس دعوےکےبعددنیابھرکےماہرین معاشیات نےسرپکڑلئےہیں کہ ایک ایسی حکومت جواپنےترقیاتی بجٹ میں50فیصدکٹوتی کردے ، ملک میں بدترین مہنگائی کردےجس سےتعمیراتی سامان دوگنا،تین گنامہنگاہوجائے،ایسی حکومت کاسابقہ حکومت سےتین گنازیادہ سڑکیں بنانےکا دعویٰ گنیزبک آف ورلڈریکارڈزمیں لکھاجاناچاہیے۔

احسن اقبال کےمطابق عمران احمدنیازی کایہ دعویٰ بھی سفیدجھوٹ ہےکہ ان کےدورمیں سڑکیں سستی بنتی ہیں کیونکہ وہ سڑکوں کی تعمیرمیں کمیشن نہیں کھاتے۔ لیگی رہنمانےاس کی مثال دیتےہوئےبتاکہ لاہور،ملتان اورراولپنڈی کےتین میٹروبس منصوبے104ارب روپےمیں لگےجبکہ اکیلاپشاورمیٹروبس منصوبہ 106ارب روپےسےبھی تجاوزکرچکاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Prime Minister Shehbaz Sharif and Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman meet at Qasr Al Salam palace in Jeddah to discuss regional situation and bilateral relations

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسےاہم ملاقات

Web DeskApril 16, 2026 وزیراعظم شہبازشریف کی جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان …