Home / کنٹونمنٹ بورڈالیکشن: کس جماعت کی کیاپوزیشن ؟

کنٹونمنٹ بورڈالیکشن: کس جماعت کی کیاپوزیشن ؟

Cantonment Board Election Results

لاہور: (ویب ڈیسک) کنٹونمنٹ بورڈانتخابات کےغیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملک بھرمیں سب سے زیادہ نشستیں لے کرپہلے،بہت کم مارجن کےساتھ مسلم لیگ ن دوسرےاور تیسرےنمبرپرآزادامیدواروں نےکامیابی سمیٹی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے 58 نشستیں حاصل کیں جبکہ مسلم لیگ (ن) 51 نشستوں پر کامیاب رہی اور تیسرے نمبر پر آزاد امیدواروں نے49 نشستوں پر کامیابی سمیٹی۔

پاکستان پیپلز پارٹی صرف 14،ایم کیو ایم 10،جماعت اسلامی 5اوربلوچستان عوامی پارٹی ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکی۔

ملک بھر کے 39 کنٹونمنٹ بورڈز میں 206 عام نشستوں پراتوارکو پولنگ ہوئی۔ مجموعی طور پرایک ہزار 513 امیدواروں نے کنٹونمنٹ بورڈز کے 206 وارڈز میں عام نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیا۔

پنجاب کی 19 کنٹونمنٹس کے 112 وارڈز میں 878 امیدوار، سندھ کے 8 کنٹونمنٹس کے 53 وارڈز میں 418، خیبرپختونخوا کی 9 کنٹونمنٹس کے 33 وارڈز میں 170 اور بلوچستان کی 3 کنٹونمنٹس کے 8 وارڈز میں 47 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا۔

غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کےمطابق چاروں صوبوں میں پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ 178 امیدوار کھڑے کیے جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے 140، پیپلز پارٹی کے 112 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا تاہم مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان میں کسی امیدوار کو نامزد نہیں کیا۔

بلوچستان
صوبہ بلوچستان میں 2 وارڈز میں آزاد امیدواروں نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی جبکہ بقیہ نشستوں پر پی ٹی آئی کامیاب رہی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ، ژوب اور لورالئی کے کنٹونمنٹس کے 8 وارڈز میں الیکشن ہوئے۔

سندھ
سندھ سے موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت پی ٹی آئی نے 42 میں سے سب سے زیادہ 14نشستیں حاصل کیں۔

اس کے بعد پیپلز پارٹی 11 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، جماعت اسلامی 5 جبکہ ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) تین، تین اور آزاد امیدوار 6 نشستوں پر کامیاب رہے۔

خیبرپختونخوا
خیبرپختونخوا کے 8 کنٹونمنٹس کے 33 وارڈز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 16 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی جس کے بعد آزاد امیدوار 8 نشستوں پر کامیاب رہے۔

تاہم مسلم لیگ (ن) نے اپنے گڑھ ہزارہ سے تمام 4 نشستیں حاصل کرلیں، ان کے علاوہ پیپلز پارٹی 3 اور اے این پی 2 نشستوں پر کامیاب رہی۔

پنجاب
لاہور کنٹونمنٹ کے 19 وارڈز میں سے 15 میں مسلم لیگ (ن) کامیاب رہی۔

سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) 3 جبکہ پی ٹی آئی 2 نشستوں پر کامیاب ہوئی، جہلم میں پی ٹی آئی نے 2 نشستیں حاصل کیں۔

لاہور کنٹونمنٹ کے وارڈ 7 میں امیدوار کے انتقال کے باعث پولنگ منسوخ کردی گئی۔

گوجرانوالہ پی ٹی آئی نے 6 نشستیں جبکہ مسلم لیگ (ن) اور آزاد امیدواروں نے 2، 2 نشستیں حاصل کیں۔

سرگودھا میں آزاد امیدواروں نے 5 وارڈز میں، پی ٹی آئی نے 3 اور مسلم لیگ (ن) نے 2 میں کامیابی حاصل کی۔

ملتان کنٹونمنٹ میں آزاد امیدواروں نے 10 میں 9 نشستیں جیتیں جبکہ بقیہ ایک پر مسلم لیگ (ن) کامیاب رہی، بہاولپور کنٹونمنٹ میں مسلم لیگ (ن) 3 جبکہ پی ٹی آئی 2 نشستیں حاصل کرسکی۔

راولپنڈی کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 19 میں سے 12 نشستیں حاصل کر کے مسلم لیگ (ن) کامیاب رہی جبکہ ایک وارڈ میں امیدوار کے انتقال کے باعث پولنگ نہیں ہوئی۔

یہ بھی چیک کریں

KPK budget issue 2025

لگتاہےمائنس عمران خان ہوگیا؟ علیمہ خان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواکابجٹ مبینہ طورپرعمران خان کی منظوری کےبغیرمنظورہونےپرعلیمہ خان سخت ناراض ۔ صاف صاف …