Home / امریکانےسعودی عرب میں نصب اپنامیزائل دفاعی نظام ہٹالیا

امریکانےسعودی عرب میں نصب اپنامیزائل دفاعی نظام ہٹالیا

American remove missile defense system from Saudi Arab

ریاض : (ویب ڈیسک) امریکانےدیرینہ اتحادی سعودی عرب میں نصب اپنامیزائل ڈیفنس سسٹم اچانک سےہٹالیاہے۔ صدربائیڈن کےاس اقدام سےسعودی عرب کےحکومتی ایوانوں میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے۔

عرب نیوزایجنسی کے مطابق امریکانےسعودی عرب میں نصب اپنا انتہائی جدید میزائل دفاعی نظام اور پیٹریاٹ بیٹریاں واپس منگوالی ہیں۔ یادرہےکہ یہ وہ ہی میزائل سسٹم ہے جو حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پرداغے گئے میزائلوں کوٹارگٹ پرپہنچنے سے پہلے ہی ہوامیں تباہ کردیتاہے۔

عراق اس سال 40ہزاراربعین ویزےدےگا

ریاض سے جنوب مشرق میں ستر میل دور واقع پرنس سلطان ایئر بیس میں دو ہزارانیس سے ہزاروں امریکی فوجی تعینات ہیں اوراسی فوجی اڈے پریہ میزائل ڈیفنس شیلڈنصب کی گئی تھی۔

تجزیہ نگاروں کےمطابق امریکا نے یہ قدم ایسے وقت پراٹھایا ہےجب سعودی عرب کو یمن میں فعال حوثی باغیوں کی طرف سےراکٹ حملوں کا خطرہ بدستور لاحق ہے۔ اس پیشرفت کودفاعی تجزیہ کارمشرق وسطیٰ کے لیے امریکی عسکری حکمت عملی میں تبدیلی کا پیش خیمہ قراردےرہےہیں۔

عرب امارات کاگرین اورفری لانسرویزوں کااعلان

ٹرمپ حکومت جانے کے بعدسعودی عرب اورامریکہ کے درمیان تعلقات میں سرد مہری دیکھنےمیں آتی رہی ہے لیکن امریکہ نے سعودی عرب میں اپنا میزائل دفاعی نظام ہٹا کر محمد بن سلمان کوایک بڑی مشکل میں ڈال دیاہے۔

شایداسی موقع کیلئےکہاگیاہےکہ خارجہ تعلقات میں دوستی سےزیادہ مفادات اہم ہوتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …