Home / عراقی حکومت کا40ہزاراربعین ویزےدینےکااعلان

عراقی حکومت کا40ہزاراربعین ویزےدینےکااعلان

Iraq to issue 40000 Arbaeen visas to foreigners

بغداد(ویب ڈیسک) عراقی حکومت نےاس سال کوروناوباکےباعث فیصلہ کیاہےکہ حضرت امام حسین کےچہلم کیلئےصرف 40ہزارغیرملکیوں کوویزےجاری کئےجائیں گے۔

قابل غوربات یہ ہےکہ عراقی حکومت اربعین کیلئےجو40ہزارویزےجاری کرےگی اس میں سے30ہزارصرف ایران کوجاری کئےجائیں گے۔

یادرہےکہ 2019میں ایک کروڑچالیس افرادنےچہلم کی تقریب میں شرکت کی تھی جن میں سےایک تہائی غیرملکی تھے۔

اس کےبرعکس 2020میں ہرملک سے1500افرادکواربعین کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

زائرین کیلئےضروری ہدایات

ایران بائی روڈ اربعین کیلئےزائرین کوعراق جانےکی اجازت نہیں دےرہا۔
اس لئےجولوگ جاناچاہتےہیں انہیں چاہیےکہ وہ کسی گروپ کےساتھ بذریعہ ہوائی جہازجانےکابندوبست کریں ۔

اس سال عراق حکومت نےمذاکرات کےبعدپندرہ دن کااربعین ویزادےرہی ہے۔

یادرہےکہ انفرادی ویزےکےچانسزکم ہیں،ویزاگروپ کی شکل میں ہی ملےگا۔

ہرگروپ کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ پندرہ دن کےاندرواپس آئیں اوراگرکوئی ایک بھی بندہ مس ہوتاہےتوگروپ کوسخت مشکل پیش آسکتی ہے۔

عرب امارات کانئےگرین اورفری لانسرویزوں کااعلان

کوروناکی ویکسین اگرآپ مکمل لگواچکےہیں تواپناکوروناسرٹیفکیٹ لیکرجائیں اس صورت میں آپ کوپی سی آرٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی ۔

کچھ لوگ جعلی پی سی آرٹیسٹ کی رپورٹ لیکرجاتےرہےہیں لیکن اب ایسی مشینیں آگئی ہیں جوجعلی سرٹیفکیٹ کوپکڑلیتی ہیں ۔ احتیاط کریں کیونکہ عراق کےقوانین بہت سخت ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

elon musk richest man

ایلون مسک نےایک بارپھرکردکھایا،سب حیران رہ گئے

ویب ڈیسک ۔۔ ٹیسلا،اسپیس ایکس کےبانی اورحال ہی میں سوشل میڈیاجائنٹ ٹوئٹرکوخریدنےوالےایلون مسک نےدنیاکےامیرترین افرادکی …