Home / لاہور:لیڈی ڈاکٹرکوقتل کرنےوالےڈاکوپکڑےگئے

لاہور:لیڈی ڈاکٹرکوقتل کرنےوالےڈاکوپکڑےگئے

Lahore: Police arrest Lady Doctor Khola's killers

لاہور:(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورکےعلاقےڈیفنس سی میں نوجوان لیڈی ڈاکٹرکوڈکیتی میں مزاحمت پرقتل کرنےوالےدونوں ڈاکوپولیس نےگرفتارکرلئے۔

لیڈی ڈاکٹرخولہ بشارت ڈیفنس فیزتھری میں اپنی دوست سےملاقات کرکےواپس جارہی تھی کہ موٹرسائیکل سواردوڈاکووں نےاسےلوٹنےکی کوشش کی۔ مزاحمت کرنےپرڈاکٹرخولہ پرگن تاننےوالےڈاکونےگولی چلادی،جوان کی گردن کےآرپارہوگئی۔

گولی لگنےسےڈاکٹرخولہ موقع پرجاں بحق ہوگئی۔ ڈاکٹرخولہ سےموبائل اورپرس چھین کرماسک پہنےہوئےدونوں ڈاکوفرارہوگئے۔

دن دہاڑےلیڈی ڈاکٹرکی ڈکیتی میں مزاحمت پرموت نےملک بھرکوہلاکررکھ دیا۔کیس کی نوعیت اوراہمیت کودیکھتےہوئےلاہورپولیس نےجنگی اورسائنسی بنیادوں پرکام کرتےہوئےواردات میں ملوث دونوں ڈاکوءوں کوگرفتارکرلیا۔

ملزموں نےپولیس کوبیان دےدیا
ڈاکٹر خولہ قتل کیس میں گرفتارایک ملزم ایازنےاپنے بیان میں کہا کہ واقعے کے وقت وہ موٹرسائیکل چلا رہا تھا اور گولی دوسرے ملزم بلال نے چلائی۔ بلال کےمطابق خاتون سےموبائل اورپرس چھین کروہ لائبریری کی طرف نکل گئےتھے۔

پولیس کےمطابق بلال اورایازنامی ڈاکوسگےبھائی ہیں اورملکروارداتیں کرتےہیں۔ دونوں ریکارڈیافتہ اورسنگین ہسٹری شیٹرہیں۔ پولیس حکام کےمطابق ملزموں کوقانون کےمطابق قرارواقعی سزادلوائی جائےگی۔

یہ بھی چیک کریں

imran khan tosha khana case

توشہ خانہ کیس: عدالت کابڑافیصلہ آگیا

ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان کےخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں بڑی پیشرفت ۔ اسلام آبادکی …