Home / وزیراعظم نیب چیئرمین کوتوسیع دےدینگے،سینئروزیر

وزیراعظم نیب چیئرمین کوتوسیع دےدینگے،سینئروزیر

NAB Chairman's powers to be cutailed

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کانیب چئیرمین جسٹس ریٹائرڈجاویداقبال کوتوسیع دینےپرغور۔

قومی انگریزی اخبارمیں شائع خبرکےمطابق وزیراعظم عمران خان نےموجودہ چئیرمین نیب کی مدت میں توسیع کیلئےوفاقی وزیرقانون فروغ نسیم اوراٹارنی جنرل خالدجاویدسےصلاح مشورہ بھی کرلیا۔

اسی میٹنگ میں شریک ایک سینئروفاقی وزیرنےنام ظاہرنہ کرنےکی شرط پراخبارکوبتایاکہ وزیراعظم عمران خان موجودہ چئیرمین نیب کوتوسیع دےدیں گے۔ اسی وزیرکامزیدکہناتھاکہ اجلاس میں وزیراعظم کویہ تجویزبھی دی گئی کہ نیب کےموجودہ چئیرمین کوتوسیع دینےکی بجائےانہیں نیاچئیرمین تعینات تک کام جاری رکھنےکیلئےکہاجائے۔

ذرائع کےمطابق اگرموجودہ چئیرمین کومزیدایک مدت کیلئےتوسیع ملی تووہ 4سال کیلئےہوگی۔

اجلاس میں شریک ایک حکومتی اہلکارکاکہناتھاکہ نیب کےموجودہ چئیرمین کواگرتوسیع دی جاتی ہےتواس کیلئےاپوزیشن لیڈرسےمشاورت کرناضروری ہےاس لئےتوسیع کی بجائےجاویداقبال کونئےچئیرمین کی تعیناتی تک کام جاری رکھنےکیلئےکہاجائے۔

اس حوالےسےسیاسی پنڈتوں کاکہناہےکہ ملک کےطاقتورحلقوں کی رائےاس معاملےمیں کلیدی اہمیت کی حامل ہوگی۔

یہ بھی چیک کریں

judicial commission on imran khan allegations

عمران خان کےالزامات پرجوڈیشل کمیشن تشکیل

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب کی نگران حکومت نے عمران خان کے قتل کی سازش کے …