Home / ناقص نیشنل سیلزٹیکس ریٹرن پورٹل ۔۔ بڑےاسٹورزکیلئےدردسر

ناقص نیشنل سیلزٹیکس ریٹرن پورٹل ۔۔ بڑےاسٹورزکیلئےدردسر

Faulty National Sales Tax Return Portal

ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) انٹیگریشن سسٹم سے منسلک بڑےریٹیلرز نیو سیلز ٹیکس ریٹرن پورٹل کے نظام میں خرابی کے سبب گزشتہ دو ماہ سے ٹیکس کے درست گوشوارے جمع کروانے میں ناکام ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق چین اسٹور ایسوسی ایشن پاکستان (کیپ) کے چیئرمین طارق محبوب نے 22 مارچ کو وزیر خزانہ شوکت ترین کو آگاہ کیا تھا کہ پورٹل میں خرابی، مشکل اور غلط عمل کی وجہ سے درجہ اول کے ریٹیلرز کودرست گوشوارےجمع کروانےمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رواں ہفتے چیئرمین ایف بی آر نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا جس میں انہیں ایک بار پھراس مسئلےکوحل کرنےکیلئےکہاگیا۔ تاہم حیرت انگیزطورپریہ بات سامنےآئی ہےکہ ایف بی آرکےآئی ٹی شعبےکی محدودصلاحیت کےباعث یہ مسئلہ ابھی حل نہیں ہوپایا۔

ایف بی آر کے ناقص نظام کے سبب انٹیگریٹڈ ریٹیلرز کو این ایس ٹی آر پورٹل کی جانب سے حقیقی کریڈٹ انوائسز منظور نہ کرنے کی وجہ سے مسلسل دو ماہ تک اضافی سیلز ٹیکس ادا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

internet services in Pakistan

انٹرنیٹ اکتوبرتک آہستہ چلےگا: پی ٹی اے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کاکہناہےملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز’اکتوبرکے …