Home / ایمنسٹی اسکیم ۔۔ آئی ایم ایف حکومت پاکستان سےناراض

ایمنسٹی اسکیم ۔۔ آئی ایم ایف حکومت پاکستان سےناراض

IMF and Pakistan Negotiations fail

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان ہونےوالےحالیہ مذاکرات کسی نتیجےپرپہنچےبغیرختم ہوگئے۔

مذاکرات کی ناکامی یاان کےبےنتیجہ رہنےکی وجہ یہ سامنےآئی ہےکہ آئی ایم ایف حکومت پاکستان کی جانب سےحال ہی میں اعلان کردہ ایمنسٹی پردی جانےوالی وضاحت سے قائل نہیں ہوا۔ بات چیت کےدوران عالمی مالیاتی فنڈکی ٹیم نےوزیراعظم عمران خان کی جانب سےاعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم پراپنےشدیدتحفظات کااظہارکیا۔

ڈان اخبارمیں شائع رپورٹ کےمطابق آئی ایم ایف مشن اورپاکستان کے درمیان 6 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈکی سہولت کیلئےجاری ساتواں جائزہ بےتنیجہ ثابت ہونےسےامکان ہےکہ ایک ارب 90 کروڑ ڈالر کی 2 اقساط جون میں وفاقی بجٹ کے قریب جا کرملیں۔

ڈان نےباخبرذرائع کےحوالےسےخبردی ہےکہ وزیر خزانہ شوکت ترین کے ساتھ پالیسی سطح کی بات چیت کے حتمی مرحلے میں آئی ایم ایف اسٹاف مشن نے حکومت کے اعلان کردہ ریلیف اقدامات کے اثرات اور مالیاتی ضمانتوں پر مزید سوالات اٹھائےاورآئی ایم ایف مشن صنعتی شعبے میں کالا دھن سفید کرنے کی اسکیم کے حق میں دیے گئےپاکستانی ٹیم کےدلائل سے بالکل غیر مطمئن نظر آیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کی سربراہی میں پاکستانی ٹیم کو آئی ایم ایف عہدیداروں نےیاددلایاکہ ‘آپ نے معاشی اور مالیاتی پالیسی کی ایک یادداشت تحریرکی اور اس پر دستخط کیے کہ مزید کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں ہوگی’۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے چھٹے جائزے کے لیے حکومت کی جانب سے منظور کردہ منی بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس کا استثنیٰ ختم کر کے ٹیکس تفاوت واپس لینے کے اقدام کے باوجود تیسری ٹیکس استثنیٰ اسکیم دینےپر تنقید کی۔

وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کے تحریری بیانِ حلفی میں کہا گیا تھا کہ ‘ہم مزید ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہ دینے اور ٹیکس استثنیٰ یا مراعات کے اقدامات سے بچنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں’۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے حکومتی ریلیف اقدامات کے نتیجے میں مرتب ہونے والے مالیاتی اثرات کا حساب کتاب لگایا ہوا تھا جو حکومت کے فراہم کر دہ تحمینوں اور اعداد و شمار سے کہیں زیادہ تھا۔

پاکستان کا اصرار ہے کہ ساتویں جائزے کے لیے درکار تمام اقدامات دسمبر 2021 کے اختتام تک پورے کردیے گئے تھے اور اب جائزہ نامکمل رکھنے کا کوئ جواز نہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے مکمل ہونے تک آئندہ ہفتے سیاسی گرد بیٹھنے سے قبل جائزہ مکمل کرنے سے کترارہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …