Home / سابق امریکی وزیرخارجہ میڈیلین البرائٹ چل بسیں

سابق امریکی وزیرخارجہ میڈیلین البرائٹ چل بسیں

Former US Secretary Of State, Madeleine Albright Passes Away

ویب ڈیسک — سابق امریکی صدربل کلنٹن انتظامیہ کے دورمیں وزیرخارجہ رہنےوالی میڈیلین البرائٹ بدھ کو84برس کی عمرمیں خالق حقیقی سےجاملیں۔

ان کی موت کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں، البرائٹ کے خاندان نے کہا کہ وہ یہ اعلان کرتے ہوئےخودکوانتہائی افسردہ پاتےہیں کہ میڈیلین البرائٹ کینسرسےلڑتےہوئےہیں چھوڑکراگلےجہان سدھارگئی ہیں۔ موت کےوقت ان کےاپنےان کےآس پاس تھے۔۔

نازیوں سے فرار ہونے والے چیک تارکین وطن کےایک خاندان سےتعلق رکھنےوالی میڈیلین البرائٹ، 1997 سے 2001 تک امریکہ میں پہلی خاتون سیکرٹری آف سٹیٹ کے طور پر نمایاں ہوئیں۔ وہ 1993 سے 1997 تک اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔

سکریٹری آف اسٹیٹ کے طور پر خدمات انجام دینے کے دوران، البرائٹ نے نیٹو کی توسیع اور کوسوو میں فوجی مداخلت کو فعال طورپرفروغ دیا تاکہ سربیا کے سابق رہنما سلوبوڈان میلوسیوک کی طرف سے مسلمانوں کےخلاف نسل کشی کوروکاجاسکے۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …