مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پارلیمانی کمیٹی نےجسٹس یحییٰ آفریدی کوملک کانیاچیف جسٹس نامزدکردیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کیلئےپارلیمانی کمیٹی کااجلاس ہواجس میں مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی ، ایم کیوایم اورجےیوآئی ف کےنمائندوں نےشرکت کی جبکہ سنی اتحادکونسل نےاجلاس کابائیکاٹ کیا۔ رابطوں کےباوجودسنی اتحادکےانکارکےبعدپارلیمانی کمیٹی کااجلاس ہواجس میں دوتہائی اکثریت نےجسٹس یحییٰ آفریدی کےنام کی منظوری دی گئی ۔ یادرہےکہ رجسٹرارسپریم کورٹ نےپارلیمانی کمیٹی کوجسٹس منصورعلی شاہ ، جسٹس منیب اختراورجسٹس یحیی آفریدی کےنام بھیجےتھے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کی مخالفت میں ایک ووٹ آیاجوجےیوآئی کاتھا۔ پارلیمانی کمیٹی نےجسٹس یحییٰ آفریدی کانام منظوری کیلئےوزیراعظم کوبھجوادیاجوحتمی منظوری کیلئےاسےصدرمملکت کوبھجوائیں گے۔ حامدخان …
مزید پڑھیں »پی ٹی آئی انٹراپارٹی نظرثانی اپیل خارج
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی اپیل خارج کردی۔ عدالت عظمیٰ نےپی ٹی آئی کی درخواست خارج کرتےہوئے13جنوری کافیصلہ برقراررکھا۔ سپریم کورٹ نےکہافیصلےمیں کسی غلطی کی نشاندہی نہیں کی جاسکتی ۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس محمد علی مظہراورجسٹس مسرت ہلالی شامل تھے۔ کیس کی سماعت کےموقع پراس وقت عدالت میں عجیب صورتحال پیداہوگئی جب پی ٹی آئی کےوکیل حامدخان نےکہاکہ 26ویں ترمیم کی منظوری کےبعدیہ عدالت کیس نہیں سن سکتی ۔ اس پرچیف جسٹس نےکہاابھی ہمارےپاس کچھ نہیں،جب تک …
مزید پڑھیں »کوئی وزیراعظم گھرنہیں جائےگا: شہباز
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چھبیسویں آئینی ترمیم سینیٹ اورقومی اسمبلی سےدوتہائی اکثریت سےمنظورہوگئی ۔ قومی اسمبلی سےمنظوری کےبعدوزیراعظم نےخطاب کرتےہوئےکہاترمیم کی منظوری قومی اتفاق رائےکی شاندارمثال ہے۔ آج کےبعدمنتخب وزرائےاعظم کوکوئی عدالت گھرنہیں بھیج سکےگی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاترمیم کے بعد انصاف کے حصول میں آسانی ہوگی اورانشااللہ ملک کامستقبل محفوظ ہوگا۔ انہوں نےکہابلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کیلئےخلوص دل کے ساتھ محنت کی۔ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہامولانا نے پاکستان کے بہترین مفاد میں نہ صرف بات چیت کی بلکہ آگے بڑھ کر اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہاپورے ملک …
مزید پڑھیں »سیلزٹیکس فراڈمیں صنعتکارسے700ملین ریکور
ویب ڈیسک ۔۔ ایک غیرمعمولی اقدام کےطورپر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ہر سال اربوں روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث بڑے اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک ممتازصنعت کار سے تقریباً 700ملین روپے کی وصولی کرلی۔۔ ڈان میں شائع ایک رپورٹ کےمطابق سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ایک اورتاجر سے آنے والے دنوں میں1.1بلین روپے کی ایک اور بڑی رقم برآمد ہونے کی توقع ہے۔ 11اکتوبرکووزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ایف بی آر چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے ایک تحقیق کے نتائج کا انکشاف کیاہےجس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑی فرمیں اور ان کے منیجرز …
مزید پڑھیں »ریحام کاہانیہ عامرکوشادی نہ کرنےکامشورہ
ویب ڈیسک ۔۔ بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نےمشہورپاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بات کرتےہوئےریحام خان نےکہاہانیہ عامر میری دریافت ہیں اورمجھےاس پربہت فخر ہے۔ ہانیہ کوشادی کے بجائے اپنے کیریئر پرفوکس کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہافلم جانان میں واحد ہانیہ عامرتھیں جنہیں میں نے تجویز کیا۔ اس وقت ہانیہ کی عمرسترہ سال تھی اوروہ میرےبھانجےکی دوست تھی ۔ میرےبھانجےنےہی مجھےاس کاڈب سمیش دکھایاجس سےمجھےاس کےٹیلنٹ کااندازہ ہوا۔ ریحام خان نےتوقع ظاہرکی کہ جلد ہانیہ بالی ووڈ میں بھی نظر آئیں گی۔ …
مزید پڑھیں »پی ٹی آئی کاآئینی ترمیم کےبائیکاٹ کافیصلہ
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف نےچھبیسویں آئینی ترمیم کیلئےووٹنگ کےعمل کےمکمل بائیکاٹ کااعلان کردیا۔ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کےاجلاس میں کیاگیا ۔ کمیٹی نےہدایت کی ہےکہ پارلیمنٹ کےدونوں ایوانوں یعنی قومی اسمبلی اورسینیٹ میں ان کےارکان آئینی ترمیم کےحق میں ووٹ نہیں ڈالیں گے،اس سلسلےمیں ارکان پارٹی کی ہدایت کےپابندرہیں گے۔ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نےاس قانون سازی کومتنازعہ اورمشکوک قانون سازی قراردیاہے۔ پی ٹی آئی کاوفداپنےفیصلےپراعتمادمیں لینےمولانافضل الرحمان کےگھربھی جائےگا۔ چھبیسویں آئینی ترمیم آج پارلیمنٹ میں پیش کئےجانےکاامکان ہے۔
مزید پڑھیں »مولاناکاآئینی ترمیم کی حمایت کااشارہ
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مولانا فضل الرحمان کہتےہیں تحریک انصاف نےایک دن کاوقت مانگا ہے،توقع ہےآج مجھے ان کاحتمی جواب مل جائے گا۔ بلاول بھٹوکے ہمراہ میڈیاسےبات کرتے ہوئےجےیوآئی کےسربراہ کاکہنا تھاان کی جماعت اورپیپلزپارٹی نے آئینی ترمیم پراتفاق رائے حاصل کیا، لاہور میں ن لیگ کی قیادت کے ساتھ اس پر مزید مشاورت ہوئی اور ہمارےمطالبےپرحکومت کچھ نکات سےدستبردارہونےپرراضی ہوئی۔ انہوں نے کہاہمارے درمیان بل کےحوالے کوئی تنازع نہیں۔ پی ٹی آئی کوبھی اعتمامیں لیاہے۔انہوں نےاپنی رائےکوبانی کی ہدایت سےمشروط کیاہے۔ امیدہےپی ٹی آئی کاجواب اتوارکومل جائےگا۔ پی ٹی آئی کاجواب ملنےپرہم بھی اس حوالےسےکوئی فیصلہ کرنےکی پوزیشن میں ہوں …
مزید پڑھیں »آئینی عدالت بناکراسلام آبادسےلوٹوں گا: بلاول
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونےمولانافضل الرحمان اوراپوزیشن کی دیگرجماعتوں کی حمایت کےبغیرآئینی ترمیم کااعلان کردیا۔ سانحہ کارسازکےسترہ سال مکمل ہونےپرحیدرآبادمیں جلسےسےخطاب کرتےہوئےبلاول بھٹونےکہامیں سب کےاتفاق رائےسےآئین سازی کرناچاہتاہوں ۔ چاہتاہوں یہ عمل تہترکےآئین اوراٹھارویں ترمیم کی طرح ہو۔ مولانافضل الرحمان سےاس حوالےسےآخری ملاقات ہوگی ۔ اپوزیشن مان گئی توٹھیک ورنہ میں ن لیگ کےساتھ مل کردستیاب اکثریت کی مددسےآئینی ترمیم کرنےپرمجبورہوجائوں گا ۔ بلاول بھٹونےکہاانہوں نےآئینی ترمیم پربہت کمپرومائزکیا۔ آئینی عدالت کوآئینی بینچ سےبدلنےکی حامی بھری ۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےاس ملک کی عدالتی تاریخ میں ایسےکام کئےجواس سےپہلےکسی چیف جسٹس نےنہیں کئے۔ انہوں نےبھٹوشہیدکوانصاف دیا،فیض آباددھرناکیس …
مزید پڑھیں »آئینی ترمیم کوسینیٹ میں پیش کرنےکافیصلہ
ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت نے 26 ویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ کیاہے۔ جیونیوزنےذرائع کےحوالےسےخبردی کہ آئینی ترمیم جمعرات کوہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیے جانے کاامکان ہے۔ صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس سہ پہر 3 بجے اور قومی اسمبلی کا 4 بجے طلب کررکھاہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سے پہلے کابینہ آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے گی۔ اسی لئےمختلف جماعتوں کے ایم این ایز اور سینیٹرز کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ آئینی ترمیم کیلئےقومی اسمبلی اور سنیٹ میں دو تہائی اکثریت چاہیے، دو تہائی اکثریت …
مزید پڑھیں »عمران آکسفورڈیونیورسٹی چانسلرکی دوڑسےآوٹ
ویب ڈیسک ۔۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کےچانسلرکےامیدواروں کی فہرست سےبانی پی ٹی آئی کانام نکال دیا گیا ہےتاہم کچھ پاکستانی اب بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔ دو روزپہلےبرطانوی اخباردی ٹائمز نے رپورٹ دی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات جمع کروانے کے بعد پہلی بارآکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے انتخاب میں مشکل میں پڑگئی ہے۔ رپورٹ میں بتاگیاکہ مقابلہ اتنا سخت ہے کہ بانی پی ٹی آئی کےمیرٹ پرپورااترنےکےحوالےسےقانونی رائےطلب کی گئی ۔ اخبارکےمطابق عمران خان کےحامیوں کامانناہےکہ چانسلرمنتخب ہونےکےبعدان کی جیل سےرہائی کےامکانات روشن ہوجائیں گے۔ آکسفورڈ پہلی باراپنے چانسلر شپ کا انتخاب آن لائن مقبولیت کے …
مزید پڑھیں »