Home / آئینی ترمیم کوسینیٹ میں پیش کرنےکافیصلہ

آئینی ترمیم کوسینیٹ میں پیش کرنےکافیصلہ

Constitutional amendment in senate

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت نے 26 ویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ کیاہے۔

جیونیوزنےذرائع کےحوالےسےخبردی کہ آئینی ترمیم جمعرات کوہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیے جانے کاامکان ہے۔

صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس سہ پہر 3 بجے اور قومی اسمبلی کا 4 بجے طلب کررکھاہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سے پہلے کابینہ آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے گی۔

اسی لئےمختلف جماعتوں کے ایم این ایز اور سینیٹرز کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

آئینی ترمیم کیلئےقومی اسمبلی اور سنیٹ میں دو تہائی اکثریت چاہیے، دو تہائی اکثریت کیلئےقومی اسمبلی میں 224 اورسینیٹ میں 63 ووٹ درکارہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …