ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کراچی میں ہونے والی کرکٹ سیریزکےلیےٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاہے۔ کرکٹ کےدیوانوں کیلئےاچھی خبریہ ہےکہ نیشنل اسٹیڈیم میں سو فیصد تماشائیوں کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ تیرہ سے بائیس دسمبر تک تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ ہوں گے۔ جنرل انکلوژرز میں نشستوں کی قیمت ڈھائی سو روپے ہے، فرسٹ کلاس انکلوژر کے ٹکٹ پانچ سو روپےمیں ملیں گے، پریمیم انکلوژرز میں ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ وی آئی پی انکلوژرز میں ٹکٹ دو ہزارروپےمیں دستیاب ہونگے۔ آن لائن ٹکٹ بک می …
مزید پڑھیں »پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش : دوسراٹیسٹ، پیشگوئیاں
ویب ڈیسک ۔۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سےشروع ہوگا۔میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بجے ہو گا۔پاکستان پہلا ٹیسٹ جیت کرپہلےہی سیریزمیں ایک صفرسے برتری حاصل کر چکا ہے۔ بابراعظم الیون نےدو سرےٹیسٹ میں فتح اورسیریز میں کلین سویپ کیلئےبھرپورتیاری کرلی ہے۔ پہلےٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم نے کئی اتار چڑھائو کے بعدآٹھ وکٹوں سےفتح حاصل کی ۔ ، پاکستانی اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق نے بہترین کھیل پیش کیا۔ سیریزمیں برتری کےباوجود کپتان بابر اعظم سمیت اظہر علی ، محمد رضوان اور فواد عالم کی بیٹنگ …
مزید پڑھیں »وسیم اکرم کیلئےایک اوراعزاز
ویب ڈیسک ۔۔ متحدہ عرب امارات میں حکومت ان دنوں دنیابھرسےتعلق رکھنےوالی نمایاں شخصیات کوگولڈن ویزادےرہی ہے۔ پاکستان سےتعلق رکھنےوالےسوئنگ کے سلطان اورسابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کوبھی دبئی کا گولڈن ویزا دےدیاگیاہے۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ میں میری کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت دبئی کی طرف سے مجھے گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ دبئی کا گولڈن ویزا ملنے پر فخر محسوس کررہا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ دبئی بلاشبہ کاروبار، چھٹیاں اور دیگر ممالک کے عوام سے جُڑنے کے لیے دنیا کی بہترین جگہوں میں سے …
مزید پڑھیں »ویسٹ انڈیزکادورہ پاکستان : کرکٹ لورزکیلئےخوشخبری
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ویرانی کی دھول اڑاتےکرکٹ کےپاکستانی میدان اب آہستہ آہستہ آبادہونےلگےہیں ۔ اسی حوالےسےپاکستان کرکٹ بورڈنےکرکٹ سےپیارکرنےوالےپاکستانیوں کوایک اچھی خبرسنائی ہے۔ خبرکےمطابق پی سی بی نےفیصلہ کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے دوران تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ نجی ٹی وی کی خبرکے مطابق100 فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈز میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 اور ون ڈے سیریز رواں ماہ کھیلی جائے گی۔دونوں سیریزتین ،تین میچوں پر مشتمل ہونگی۔
مزید پڑھیں »شین وارن موٹرچلارہےتھےکہ ۔۔
ویب ڈیسک ۔۔ کرکٹ کےمیدانوں میں بڑےبڑےبلےبازوں کی وکٹیں گرانےوالےشین وارن موٹرسائیکل چلاتےہوئےگرپڑے۔ حادثےمیں لیجنڈری آسٹریلوی لیگ اسپنرزخمی۔ آسٹریلوی میڈیاکےذریعےملنےوالی خبروں کےمطابق شین وارن موٹرسائیکل حادثے میں زخمی ہوکراسپتال پہنچ گئے،جہاں ان کی حالت خطرےسےباہربتائی جاتی ہے۔حادثےمیں شین وارن کا پاؤں ٹوٹتےٹوٹتے بچ گیا۔ آسٹریلوی لیجنڈ52 سالہ شین وارن اپنےبیٹےجیکسن کےساتھ 300 کلووزنی موٹرسائیکل چلاتےہوئےاچانک کنٹرول کھوبیٹھےاور15 میٹرتک گھسیٹے گئے۔ خوش قسمتی سےاُن کابیٹااس حادثےمیں محفوط رہا۔ ہندوانتہاپسندوں کادباو،مسلمان کامیڈین کےشومنسوخ واضح رہےکہ اس سےقبل 2019ء میں سابق مایہ نازلیگ اسپنر شین وارن تیزرفتاری سے گاڑی چلانےکےجرم میں ایک سال ڈرائیونگ نہ کرنے کی پابندی کا سامنا کرچکےہیں۔
مزید پڑھیں »جنوبی افریقہ میں کھیلوں کی سرگرمیاں چوپٹ
ویب ڈیسک ۔۔ کوروناکی نئی قسم اومی کرون سامنےآنےکےبعدجنوبی افریقہ میں کھیلوں کی سرگرمیاں کچھ عرصہ کیلئےچوپٹ ہونےکاخطرہ بڑھ گیا۔ واضح رہےکہ جنوبی افریقہ میں کوروناکی اب تک کی سب سےخطرناک قسم کےسامنےآنےکےبعدبرطانیہ ،امریکا،کینیڈا،فرانس،اٹلی،ہالینڈ،آسٹریااوریورپی یونین نےافریقی ممالک پرسفری پابندیاں لگانےکااعلان کردیاہے۔ ان حالات میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نےدسمبرمیں جنوبی افریقہ میں شیڈول جونئیرویمن ہاکی ورلڈکپ کاانعقادروک دیاہے۔ اس کےعلاوہ ویلزکےرگبی کلب کارڈف اوراسکارلیٹس جلدازجلدجنوبی افریقہ چھوڑکروطن لوٹناچاہتےہیں۔ گالف کےنئےڈی پی ورلڈٹورکےپہلےایونٹ کاانعقادبھی کھٹائی میں پڑنےکاقوی امکان ہے کیونکہ 15برطانوی اورآئرش گالفرزنےایونٹ سےدستبرداری کااعلان کردیاہے۔ یادرہےکہ برطانیہ جمعہ سےجنوبی افریقہ پرسفری پابندیاں لگانےجارہاہےاوراس سےپہلےپہلےوہاں موجودانگلش رگبی ٹیمیں وہاں سےنکلناچاہتی ہیں۔
مزید پڑھیں »بابراعظم نےحفیظ کواہم چیزسےمحروم کردیا
ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اوراسٹائلش بلےبازبابراعظم نےبنگلادیش کےخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صرف ایک رن بناکربھی ایک بڑااوراہم اعزازاپنےنام کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق محمدحفیظ کوپیچھےچھوڑتےہوئےکپتان بابراعظم پاکستان کی جانب سےٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزمیں سب سےرنزبنانے والےکھلاڑی بن گئےہیں۔ بابر اعظم نے 64 اننگز میں 2515 رنز بنائے ہیں جبکہ محمد حفیظ نے 108 اننگز میں 2514 رنز بنا رکھے ہیں۔ 2016میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر شروع کرنے والے بابر اعظم نے2021 میں 22 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگزمیں مجموعی طورپر834 رنز بنائے ہیں، سال 2018 میں انہوں نے563 رنزاسکوربنائے۔ اسٹائلش بیٹر نے 13 مختلف ٹیموں کیخلاف پاکستان کی …
مزید پڑھیں »شاہینوں کابنگال ٹائیگرزپرپہلاوارکامیاب
ویب ڈیسک ۔۔ بنگلہ دیش کےخلاف ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزمیں پاکستان کافاتحانہ آغاز۔ ڈھاکا میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ بنگلا دیش کےہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغازاچھانہ تھا۔ محمد رضوان اور بابراعظم صرف 22 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جب کہ چوتھے اور پانچویں نمبر پر آنے والے حیدر علی اور شعیب ملک نےجانےمیں اس سےبھی زیادہ جلدی دکھائی اورکھاتہ کھولنےکی زحمت گواراکئےبغیرانڈےپرآوٹ ہوئے۔ 24رنز پر 4 وکٹیں گنوانےپرشاہینوں کی اڑان میں قدرےکمی آئی تاہم …
مزید پڑھیں »کرکٹ شائقین کیلئےایڈوانس خوشخبری،انتظارشروع
ویب ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021کارنگارنگ میلہ شائقین کرکٹ کوبہت سی خوشیاں اورکچھ کچھ اداسیاں دیکررخصت ہوگیاہےلیکن کرکٹ فینزکیلئےاچھی خبریہ ہےکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022کےوینیوکااعلان کردیاہے۔ آئی سی سی کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022کی میزبانی آسٹریلیاکرےگااوراس میگاایونٹ کاآغاز16اکتوبرسےہوگااوریہ 13نومبرتک جاری رہےگا۔ آئی سی سی نےآسٹریلیا کے ان 7 شہروں کا اعلان بھی کردیا ہے جہاں چھوٹی طرزکی کرکٹ کےبڑےبڑےمقابلےکرکٹ کےمداحوں کوجھومنےپرمجبورکردیں گے۔ آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 45 میچ ایڈیلیڈ، برسبین، جیلانگ، ہوبارٹ، میلبرن، پرتھ اور سڈنی میں کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل 9 اور 10 نومبر کو سڈنی …
مزید پڑھیں »حسن علی کومشورے،محمدرضوان کی تعریفیں
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کہتے ہیں حسن علی کو کیچ چھوڑنے کی ندامت سے نکلنے میں تھوڑا وقت لگے گا، ہمیں محمد رضوان کے جذبہ حب الوطنی سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کے بعد دبئی اسٹیڈیم کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےرمیزراجہ کاکہناتھاکہ کرکٹ ان چند کھیلوں میں سےہےجہاں لیڈرشپ اہمیت رکھتی ہے،کھلاڑیوں پراعتمادکیا تو انہوں نے بہترین نتائج دیے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں شکست سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، ٹورنامنٹ میں کھلاڑی متحدد ہوکر کھیلے جس کی خوشی ہوئی۔ حسن علی کا دفاع کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا …
مزید پڑھیں »