Home / حسن علی کومشورے،محمدرضوان کی تعریفیں

حسن علی کومشورے،محمدرضوان کی تعریفیں

Ramiz Raja Media Talk

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کہتے ہیں حسن علی کو کیچ چھوڑنے کی ندامت سے نکلنے میں تھوڑا وقت لگے گا، ہمیں محمد رضوان کے جذبہ حب الوطنی سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کے بعد دبئی اسٹیڈیم کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےرمیزراجہ کاکہناتھاکہ کرکٹ ان چند کھیلوں میں سےہےجہاں لیڈرشپ اہمیت رکھتی ہے،کھلاڑیوں پراعتمادکیا تو انہوں نے بہترین نتائج دیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں شکست سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، ٹورنامنٹ میں کھلاڑی متحدد ہوکر کھیلے جس کی خوشی ہوئی۔ حسن علی کا دفاع کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ حسن علی کو یہ بات باربار ستائے گی، انہیں اس صورت حال سے نکلنے میں تھوڑا وقت لگےگا، میں حسن علی کی جگہ ہوتا تو اس غلطی کے بعد فیلڈنگ ٹریننگ ڈبل کردیتا۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ حسن علی کو اپنی غلطی سےسیکھنا ہوگا۔

وکٹ کیپربلےبازمحمدرضوان کے جذبےکوسراہتےہوئےپی سی بی چیئرمین نے کہا کہ ‘ہمیں محمد رضوان سے نیشنل ازم سیکھنےکی ضرورت ہے، اُس نے بڑے حوصلے سے کام لیا اور بہادری کا مظاہرہ کیا’۔

رمیز راجہ نے یقین دہانی کرائی کہ ان کےہوتے ہوئے کھلاڑیوں کو کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوگی،وعدہ کرتاہوں کہ پاکستان کی کرکٹ اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی،ایک نیا ہوم سیزن بنائیں گے، جس کے بعد پاکستان کرکٹ کا پروڈکٹ اپنے پیروں پر کھڑا ہوجائے گا’۔

یہ بھی چیک کریں

Corona's new variant and NCOC statement

جنوبی افریقہ میں کھیلوں کی سرگرمیاں چوپٹ

ویب ڈیسک ۔۔ کوروناکی نئی قسم اومی کرون سامنےآنےکےبعدجنوبی افریقہ میں کھیلوں کی سرگرمیاں کچھ …