Home / راناشمیم کےالزامات: مسلم لیگ ن کابڑاعلان

راناشمیم کےالزامات: مسلم لیگ ن کابڑاعلان

Shahid Khaqan Abbasi presser

ویب ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن نےسابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کےانکشافات کامعاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانےکااعلان کردیا۔

اسلام آبادمیں ہنگامی پریس کانفرنس کرتےہوئےسابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اورخواجہ آصف نےکہاراناشمیم نے بغیر کسی دباؤ کے حلفیہ بیان دیا ہے اورہمارےپاس اس بیان پریقین کرنےکےعلاوہ کوئی چارہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو نااہل کرکے سیاست سےعلیحدہ کردیا گیا،ثاقب نثاراوررانا شمیم سمیت تین افراد کو حقیقت کا علم ہےلیکن پاکستان کےعوام کوبھی سچ پتاچلنا چاہیے۔الیکشن کےعمل میں مداخلت ہوتوکیا ہم پوچھنےکاحق نہیں رکھتے؟

شاہد خاقان عباسی نےپوچھاکہ ملک کاچیف جسٹس اس قسم کےبیانوں میں ملوث ہو توانصاف کہاں سے ملے گا؟راناشمیم صاحب کےبیان سےثابت ہواہےکہ نوازشریف کوسزادینےکیلئےسپریم کورٹ کمپرومائزہواہے۔ملک کے نظام میں غیر آئینی مداخلت ہے، ثاقب نثار نے اسپتالوں کے دورے کیے، ڈیم بنانے کی کوشش کی، ہمیں رانا شمیم کے بیان پریقین کرنا پڑے گا۔

انہوں نےکہاکہ ثابت ہوچکاہےکہ سابق چیف جسٹس نوازشریف کوسزادلوانےمیں ملوث ہیں۔ اگرراناشمیم کابیان درست ہےتوثاقب نثارکی جگہ جیل میں ہے۔ نوازشریف جیل جاسکتےہیں توثاقب نثارکیوں نہیں۔ ثاقب نثارکوکس نےاختیاردیاکہ وہ عدالتی معاملات اورالیکشن میں مداخلت کریں۔

شاہد خاقان عباسی نے عدالت سے اس معاملے کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے کنڈکٹ پر انگلی اٹھائی جارہی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس قسم کے الیکشن ہوں گے تو ایسی ہی اسمبلیاں ملیں گی، سامنے آگیا ہےکہ عدلیہ کمپرومائز ہوئی ہے۔

خواجہ آصف نے رانا شمیم کے انکشافات کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانونی کارروائی کے لیے بھی مشاورت کریں گے۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

قاضی فائزعیسیٰ کےبعدکون کون چیف جسٹس بنےگا؟

ویب ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعدسپریم کورٹ کے موجودہ …