Home / ثاقب نثارکےراناشمیم پرجوابی الزامات

ثاقب نثارکےراناشمیم پرجوابی الزامات

Saquib Nisar reaction on Rana Shamim allegations

ویب ڈیسک ۔۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے گلگت بلتستان کےسابق چیف جج راناشمیم پرجوابی الزامات لگادئیے۔

نواز شریف اور مریم نواز کے کیس کو لے کر گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس سے متعلق خبر پر اپنے رد عمل کا اظہارکرتےہوئےثاقب نثارنےکہا کہ میرے متعلق رپورٹ ہونے والی خبرحقائق کے منافی ہے،رانا شمیم کے سفید جھوٹ پرکیا جواب دوں۔

ثاقب نثار نے کہا کہ رانا شمیم بطورچیف جسٹس گلگت بلتستان ایکسٹینشن مانگ رہے تھے جو میں نے منظورنہیں کی اور ایک مرتبہ رانا شمیم نے مجھ سے ایکسٹینشن نہ دینے کا شکوہ بھی کیا تھا۔ سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہر ایک جھوٹی اور من گھڑت بات کا ردعمل دینا دانشمندی نہیں۔

صحافیوں سےبات کرتےہوئےثاقب نثارنےیہ بھی کہاکہ اس خبرکی لائف بہت تھوڑی ہے۔چندروزمیں یہ خبردم توڑجائےگی۔ اس سوال پرکہ کیاوہ راناشمیم کےخلاف ہتک عزت کادعویٰ دائرکریں گے؟ ثاقب نثارکاکہناتھاکہ وہ اس معاملےکوطول نہیں دیناچاہتے،وہ اس عمرمیں عدالتوں کےچکرنہیں لگاسکتے،اس لئےوہ اس پرخاموشی اختیارکرناہی بہترسمجھتےہیں۔

اپنےبیان پرقائم ہوں: راناشمیم

ثاقب نثارکےاس دعوےپرکہ راناشمیم نےتوسیع نہ ملنےپرالزامات لگائے،سابق چیف جج جی بی کاکہناتھاکہ وہ اپنےبیان حلفی کےایک ایک لفظ پرقائم ہیں۔ ثاقب نثارکےپاس توسیع دینےکااختیارنہیں تھاتومیں ان سےتوسیع کیوں مانگتا؟

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …