مصدقہ کیسز
() 0
اموات
() 0
صحتیاب مریض
0
فعال کیسز
0
Last updated: اگست 11, 2022 - 11:22 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / راناشمیم کےالزامات: اسلام آبادہائیکورٹ نےنوٹس کیوں لیا؟

راناشمیم کےالزامات: اسلام آبادہائیکورٹ نےنوٹس کیوں لیا؟

Islamabad High Court Takes notice of Rana Shamim allegations

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نےنوازشریف اورمریم نوازکودی جانےوالی سزائوں سےمتعلق گلگت بلتستان کے سابق چیف جج کے انکشافات کا نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کوآج صبح ساڑھے 10 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ اس کے علاوہ عدالت نے دی نیوز کے ایڈیٹر انچیف، ایڈیٹر اورخبربریک کرنےوالے صحافی انصارعباسی کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیاہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ اس معاملے میں اسلام آبادہائیکورٹ کےایک جج کا نام آنے کے بعد عدالت نے معاملےکانوٹس لیا۔

گلگت بلتستان کی سپریم ایپلٹ کورٹ کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے اپنے مصدقہ حلف نامے میں دعویٰ کیاہےکہ وہ اس واقعے کے گواہ تھے جب اُس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نےاسلام آبادہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔

قائمہ کمیٹی اطلاعات نےثاقب نثارکوطلب کرلیا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات نےگلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی کانوٹس لیتےہوئےسابق چیف جسٹس ثاقب نثارکوطلب کرلیاہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا اجلاس 22 نومبر کوہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

Ch Shujaat Hussain gets relief from ECP

شجاعت حسین کوالیکشن کمیشن سےبڑاریلیف مل گیا

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چودھری شجاعت حسین کوالیکشن کمیشن سےبڑاریلیف مل گیا،چودھری پرویزالہیٰ کےارمانوں پراوس پڑگئی …