ویب ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021کارنگارنگ میلہ شائقین کرکٹ کوبہت سی خوشیاں اورکچھ کچھ اداسیاں دیکررخصت ہوگیاہےلیکن کرکٹ فینزکیلئےاچھی خبریہ ہےکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022کےوینیوکااعلان کردیاہے۔
آئی سی سی کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022کی میزبانی آسٹریلیاکرےگااوراس میگاایونٹ کاآغاز16اکتوبرسےہوگااوریہ 13نومبرتک جاری رہےگا۔
آئی سی سی نےآسٹریلیا کے ان 7 شہروں کا اعلان بھی کردیا ہے جہاں چھوٹی طرزکی کرکٹ کےبڑےبڑےمقابلےکرکٹ کےمداحوں کوجھومنےپرمجبورکردیں گے۔
آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 45 میچ ایڈیلیڈ، برسبین، جیلانگ، ہوبارٹ، میلبرن، پرتھ اور سڈنی میں کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل 9 اور 10 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ اور ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔ عالمی کپ کے فائنل کی جنگ میلبرن کرکٹ گراونڈمیں لڑی جائےگی۔
آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، افغانستان، انگلینڈ، بھارت، پاکستان اور جنوبی افریقہ آئندہ ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پہنچنے کے لیے سب سے زیادہ رینکنگ رکھنے والی ٹیمیں ہیں۔
نمیبیا، اسکاٹ لینڈ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز گروپ ون (کوالیفائنگ راؤنڈ) کےمیچ کھیل کرمین راونڈکھیل سکیں گی۔