Home / اسموگ: پنجاب حکومت کاغیرمعمولی اقدامات کافیصلہ

اسموگ: پنجاب حکومت کاغیرمعمولی اقدامات کافیصلہ

Smog situation in Lahore

ویب ڈیسک ۔۔ لاہوران دنوں آلودگی کےحوالےسےدنیابھرمیں پہلی پوزیشن پربراجمان ہےاورآلودگی کی وجہ بننےوالی اسموگ پرقابوپانےکیلئےپنجاب حکومت نےغیرمعمولی اقدامات کافیصلہ کیاہے۔

نجی ٹی وی چینل کےمطابق اسموگ کوکنٹرول کرنےکیلئےاسکولوں کے اوقات میں تبدیلی، موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ اورنجی گاڑیوں پرپابندی کی تجاویزپرسنجیدگی سےغورکیاجارہاہے۔

پنجاب حکومت کودی جانےوالی تجاویزمیں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی جائے،موسم سرما کی اسکول کی چھٹیوں میں اضافےکامشورہ بھی دیاجارہاہے جبکہ سڑکوں پرگاڑیوں کےرش کوکم کرنےکےلئےبھی ایسی تجاویزدی گئی جن کااس سےپہلےپاکستان میں تصوربھی نہیں کیاگیاتھا۔

ممکنہ طورپرچین کی طرزپرنجی گاڑیوں کے استعمال پر مخصوص نوعیت کی پابندی لگائی جاسکتی ہے۔چین میں نجی گاڑیوں کو طاق اورجفت نمبروں والی لائسنس پلیٹ کے حساب سے ایک دن چھوڑ کرسڑک پر آنے کی اجازت ہے۔

ان تجاویزمیں پبلک ٹرانسپورٹ کوزیادہ سےزیادہ فروغ دینےکےاقدامات کوبھی شامل کیاگیاہے۔ نجی تعلیمی اداروں پرپابندی لگائی جاسکتی ہے کہ وہ اپنے تمام طلبا کو بڑی بسوں کے ذریعے پک اینڈ ڈراپ دیں۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی پیش کردہ تجاویز پر بین الوزارتی کمیٹی حتمی فیصلہ کرےگی۔

یہ بھی چیک کریں

imran khan tosha khana

توشہ خانہ ، عمران خان کی حاضری والاکاغذغائب

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آباد کی سیشن عدالت نےتوشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان …