Khurram Aslam

ٹرمپ پرحملہ کرنےوالےپرفردجرم عائد

Cole Tomas Allen sent message to family before the incident.

Monday, 27 April 2026 | Web Desk امریکی صدرٹرمپ کی جانب سےوائٹ ہاوس نمائندگان کےاعزازمیں ڈنرکی تقریب میں فائرنگ کےملزم کو عدالت میں پیش کردیاگیاجہاں اس پرصدرٹرمپ کوقتل کرنےکی کوشش کاالزام عائدکردیاگیا۔ عدالت نےملزم کوعارضی طورپرحراست میں لینےکاحکم دےدیا، کیس کی مزیدسماعت جمعرات کوہوگی۔ امریکی میٖڈیا کے مطابق مشتبہ حملہ آور کی شناخت کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے 31 سال کے کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی، ملزم پیشےکےاعتبارسےاستادہے۔ امریکی نیوزچینل سی بی ایس کےمطابق، مبینہ حملہ آور نے حکام کو بتایا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کے عہدے داروں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ پولیس چیف کےمطابق، ملزم …

مزید پڑھیں »

ٹرمپ ایران کی موجودہ قیادت سےڈیل پرتیار

President Donald Trump speaks to reporters in Florida about calling off US delegation travel to Pakistan for Iran talks

Sunday. 26 April 2026 | Web Desk امریکی صدرٹرمپ کہتےہیں ایران کی موجودہ قیادت کےساتھ ڈیل کرنےکوتیارہوں ، ایرانی حکام جب چاہیں مجھےکال کرسکتےہیں ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےٹرمپ نےبتایاکہ وہ اپنےخصوصی ایلچی وٹکوف اورداماد جیرڈ کشنر کا دورہ پاکستان منسوخ کررہےہیں۔ فیصلےکی وضاحت کرتےہوئےانہوں کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ ایرانی وفد سے ملاقات منگل کو ہو گی، میں نے کہامنگل میں بہت تاخیر ہے، ہمارے نمایندے 15،16 گھنٹےطویل سفر کر کے پاکستان نہیں جا سکتے۔ امریکی صدرنےمزیدکہاکہ ہمارے نمائندے ایرانی رہنماؤں سے بات کرنا چاہتے تھےلیکن ہماری ملاقات دیگر لوگوں سے طے کرائی جا رہی تھی۔ ٹرمپ …

مزید پڑھیں »

ایران جنگ: مہنگےاوراہم امریکی ہتھیاروں میں کمی

US weapons stockpiles critically depleted after Iran war

Saturday, 25 April 2026 | Web Desk ایران جنگ امریکاکودفاعی ومعاشی طورپربھاری پڑنےلگی ۔ ایک رپورٹ کے ایران جنگ شروع ہونےکےبعدسےاب تک امریکاکےاہم اورمہنگے ہتھیاروں کے ذخائرکم ہوناشروع ہوگئےہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران امریکااپنے انتہائی مہنگے اور اہم دفاعی ہتھیاروں کے بڑے ذخائر استعمال کرچکاہے۔ دفاعی ماہرین کاکہناہےرپورٹ درست ہےتویہ امریکاکی مجموعی دفاعی صلاحیت پربڑاسوالیہ نشان ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیاکہ ایران جنگ کے دوران طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کی بڑی مقدار استعمال ہوئی، جنگ میں ایشیا ویورپ کے ذخائر بھی متاثرہوئے۔ آپریشن سندورمیں شکست کاباالواسطہ اعتراف رپورٹ کے مطابق ایران …

مزید پڑھیں »

دنیاکےسب سےبڑےیوٹیوبرپرجنسی ہراسانی کاالزام

MrBeast sued over alleged sexual harassment and retaliatory firing of new mother

Friday, 24 April 2026 | Web Desk دنیا کےبڑے یوٹیوبرکےحوالےسےاکثرمتنازع خبریں سامنےآتی رہتی ہیں ۔ جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ دنیاکےسب سےبڑےیوٹیوبرہیں اوراب وہ بھی ایسےتنازع میں گھرگئےہیں جسےان کی ساکھ کوغیرمعمولی نقصان پہنچ سکتاہے۔ اس خبرکی تفصیل کچھ یوں ہےکہ مسٹربیسٹ کی کمپنی کی ایک سابق ملازمہ لورین میورومیٹس نےنارتھ کیرولیناکی عدالت میں ایک درخواست دائرکی ہے۔ خاتون نےاپنی درخواست میں مسٹربیسٹ کی کمپنی پرجنسی ہراسانی، صنفی امتیازاورمیٹرنٹی لیوکےبعد ملازمت سے نکالےجانے جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ عالمی خبرایجنسی اےپی کےمطابق، خاتون نےموقف اختیارکیاکہ زچگی کےمراحل کےفراغت کےبعدانہیں صرف 3ہفتےکےاندرنوکری سےنکال دیاگیاجبکہ وہ گزشتہ کئی برسوں سےیہ ملازمت …

مزید پڑھیں »

ایران نےامریکی جنگ بندی کومستردکردیا

Iran rejects Trump's unilateral ceasefire extension

Wednesday, 22 April 2026 | Web Desk ایرانی نےامریکی صدرکےجنگ بندی توسیع کےاعلان کویکطرفہ قراردیتےہوئےمستردکردیا۔ ایرانی پارلیمنٹ کےاسپیکرمحمدباقرقالیباف کےمشیرکابیان سامنےآیاہےجس میں انہوں نےکہاہےکہ امریکی صدرٹرمپ کےاس یکطرفہ جنگ بندی اعلان کی کوئی اہمیت نہیں ۔ جنگ ہارنےوالافریق دوسرےپرشرائط عائدنہیں کرسکتا۔ مشیر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایران کے خلاف جاری ناکہ بندی دراصل بمباری کے مترادف ہے اور اس کا جواب فوجی کارروائی کی صورت میں دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا جنگ بندی میں توسیع دراصل ایک چال ہو سکتی ہے تاکہ اچانک حملے کے لیے وقت حاصل کیا جا سکے، اس لیے ایران کو خود پیش …

مزید پڑھیں »

ایران کی ناکہ بندی جاری رکھنےکااعلان

Trump warns Iran: No ceasefire extension, blockade to stay until deal

Tuesday, 21 April 2026 | Web Desk امریکاایران کےمقابلےمیں مذاکرات کیلئےبہت مضبوط پوزیشن میں ہے۔ ایران کےساتھ معاملہ ایک بہت بڑی ڈیل کےساتھ ختم ہوجائےگا ۔ ایران کےساتھ اچھی ڈیل چاہتاہوں ، اسی لئےمجھےکوئی جلدی نہیں۔ ان خیالات کااظہارامریکی صدرٹرمپ نےایک انٹرویومیں کہیں ۔ انہوں نےواضح کیاکہ ایران جب تک معاہدہ نہیں کرےگا، اس وقت تک آبنائےہرمزکی ناکہ بندی جاری رہےگی ۔ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا، ضرورت پڑنےپرامریکی فوج کارروائی کیلئےپوری طرح تیارہے۔ معاہدہ نہ ہواتوایران پردوبارہ بمباری شروع کردیں گے۔ نیتن یاہوکی گرفتاری کااعلان صدر ٹرمپ نےمزید کہا کہ اگر ایران معاہدہ کر لے تو وہ بہت …

مزید پڑھیں »

آبنائےہرمزکھل گئی ، تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

Iranian Foreign Minister Abbas Araghchi announces full reopening of Strait of Hormuz to commercial vessels following Israel-Lebanon ceasefire

Saturday, 18 April 2026 | Web Desk لبنان اسرائیل جنگ بندی کےبعدایران نےتقریباًڈیڑھ ماہ سےبندآبنائےہرمزتمام ملکوں کےتجارتی جہازوں کیلئےکھولنےکااعلان کردیا۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےخود سوشل میڈیاپریہ خبرشیئرکی کہ جنگ بندی کی بقیہ مدت کےدوران آبنائےہرمزکومکمل کھولاجارہاہے۔ تاہم ان کایہ بھی کہناتھاکہ تجارتی جہازوں کوپہلےسےطےشدہ ایک مربوط راستہ اختیارکرناہوگاجس کااعلان پہلےہی پورٹس اینڈمیری ٹائم آرگنائزیشن آف ایران کےتحت کیاجاچکاہے۔ In line with the ceasefire in Lebanon, the passage for all commercial vessels through Strait of Hormuz is declared completely open for the remaining period of ceasefire, on the coordinated route as already announced by Ports and Maritime Organisation of the …

مزید پڑھیں »

مکمل حقوق ملنےتک آبنائےہرمزبندرہےگی: ایران

Iran's Supreme Leader advisor Mohsen Rezaei warns Iran will not leave Strait of Hormuz until full rights secured

Friday, 17 April 2026 | Web Desk ایرانی سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای کے مشیرمحسن رضائی نےواضح کیاہےکہ مکمل حقوق تسلیم کیےجانےتک آبنائے ہرمزنہیں کھولیں گے۔ محسن رضائی نے ایرانی میڈیاسےبات کرتےہوئےکہا کہ امریکی مسلسل جنگ سے خوف زدہ ہیں جبکہ ایران طویل جنگ کےلیےتیارہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی لانچر امریکی بحری جہازوں کو ڈبونے کے لیے تیار ہیں، مکمل حقوق تسلیم کیےجانےتک آبنائے ہرمزچھوڑناخارج ازامکان ہے۔ ایران سب کچھ مان گیا: ٹرمپ کادعویٰ محسن رضا کاکہناتھاامریکی دعوےکےمطابق اگرایرانی بحریہ تباہ ہوچکی ہےتو پھر امریکا آبنائے ہرمز سے گزرنے کی جرات کیوں نہیں کررہا؟

مزید پڑھیں »

ایران سب کچھ مان گیا: ٹرمپ کادعویٰ

US-Iran-Pakistan ceasefire talks continue as Al Jazeera reports progress

Friday, 17 April 2026 | Web Desk امریکی صدرٹرمپ نےوائٹ ہاوس میں میڈیاسےبات کرتےہوئےیہ دعویٰ کیاہےکہ ایران کےساتھ ڈیل کےبہت قریب پہنچ گئےہیں۔ ایران پہلےجن باتوں پرراضی نہیں تھااب ان پربھی مان گیاہے۔ صدرٹرمپ کےبقول ایران اس بات پربھی مان گیاہےکہ جوہری ہتھیاربنائےگانہ اپنےپاس رکھےگابلکہ وہ اپناجوہری ڈسٹ بھی امریکاکےحوالےکردےگا۔ صدرٹرمپ نےیہ سب باتیں کرتےہوئےمیڈیاکےسامنےیہ بھی کہاکہ اگرتوایران سےڈیل ہوگئی تووہ ممکن وہ ڈیل پردستخط کرنےخوداسلام آبادجائیں ۔ یہ سب باتیں کرتےہوئےانہوں نےوزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈمارشل عاصم منیرکی سفارتکاری کی بڑھ چڑھ کرتعریف کی اوردونوں کوعظیم شخصیات قراردیا۔ انہوں نےکہاکہ ایران کےساتھ ڈیل کےقریب پہنچنےمیں پاکستان کی قیادت نےبہت زبردست کام …

مزید پڑھیں »

جنوبی کوریانےاسرائیل کی دکھتی رگ چھیڑدی

South Korean President Lee Jae-myung diplomatic row with Israel over Holocaust comparison remarks

Web DeskApril 14, 2026 جنوبی کوریا کے صدر لی جائی مونگ نےغزہ میں اسرائیلی بربریت کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دیدی جس پراسرائیلی لابی نے انکے خلاف تنقیدکاطوفان کھڑاکردیا۔ جنوبی کوریا کے صدرکااپنےبیان میں کہناتھا،اسرائیلی فوج نےغزہ میں دوران جنگ فلسطینیوں کاجو قتل عام کیا وہ جنگ عظیم دوم میں نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتل سے ذرا بھی مختلف نہیں۔ اپنی بات کےحق میں صدرلی جائی مونگ نےاسرائیلی فوج کی جانب سےایک فلسطینی شخص کو تشدد کا نشانہ بناکر لات مار کر عمارت سے اسے نیچے پھینکنےکی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی، یہ ہولناک واقعہ 2024 میں پیش …

مزید پڑھیں »