مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پنجاب اسمبلی کےانتخابات کیلئےسپریم کورٹ نےبراہ راست سٹیٹ بنک کو21ارب روپےوزارت خزانہ کوجاری کرنےکاحکم دےدیا۔ حکم کےمطابق وزارت خزانہ یہ رقم الیکشن کمیشن کودےگااورالیکشن کمیشن پیرکےروزرقم ملنےکےحوالےسےرپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائےگا۔ جمعہ کےروزسپریم کورٹ میں فنڈزالیکشن کمیشن کونہ ملنےکےخلاف چیف جسٹس کےچیمبرمیں سماعت ہوئی ۔ سماعت میں اٹارنی جنرل، وزارت خزانہ کےحکام اوراسٹیٹ بنک کےڈپٹی گورنراوردیگراعلیٰ افسران پیش ہوئے۔ ذرائع کےمطابق اٹارنی جنرل کوفنڈزالیکشن کمیشن کونہ دینےپرکڑےسوالات کاسامناکرناپڑا۔ ذرائع کاکہناہےکہ اٹارنی جنرل کااس موقع پرکہناتھاکہ اگرپارلیمنٹ فنڈزدینےسےروک دےتوکیسےدےسکتےہیں؟ ذرائع کے مطابق ججزنےفنڈزجاری نہ کرنےپراظہاربرہمی کرتےہوئے واضح کیا کہ عدالتی حکم پر عمل کرنا پڑے گا۔ ان …
مزید پڑھیں »پاکستان
عدالتی اصلاحات بل پرعملدرآمدروک دیاگیا
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ نےمجوزہ پریکٹس اینڈپروسیجربل2023کےخلاف درخواستوں کی مختصرسماعت کےبعدبل پرعملدرآمدروکنےکاحکم جاری کردیا۔ اپنےحکم میں چیف جسٹس نےلکھاہےکہ صدراس بل پردستخط کریں یانہ کریں،اس پرعملدرآمدنہیں ہوگا۔ اپنےحکمنامےمیں چیف جسٹس نےمزیدلکھاکہ بادی النظرمیں ایسےلگتاہےکہ جیسےاس بل کےذریعےعدالت کی آزادی میں رکاوٹ ڈالی گئی ہے۔ دیکھیں گےکہ کیاپارلیمنٹ عدالتی معاملات میں مداخلت کرسکتی ہےیانہیں؟ عدالت عظمیٰ میں 8 رکنی لارجر بینچ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس منیب اختر،جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بینچ میں شامل ہیں۔ حالیہ …
مزید پڑھیں »راناثنااللہ کاسنسنی خیزانٹرویو۔۔
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ پوری پارلیمنٹ کو بلائےاورنااہل کر دے،پارلیمنٹ نے انتخابات کیلئےپیسےدینےکابل مستردکردیاتوفنڈزجاری نہیں ہوں گے۔ ان خیالات کااظہاروفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نےسماء ٹی وی کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں اینکرسےگفتگوکرتےہوئےکیا۔ راناثنااللہ کاکہناتھا صدرعدالتی اصلاحات بل قانونی رائےلینےکیلئےسپریم کور ٹ کونہیں بھیج سکتے،کیونکہ عدالت عظمیٰ کوپارلیمان کی قانون سازی میں مداخلت کا اختیارنہیں۔ سپریم کورٹ اس قانون کواسٹرائیک ڈاؤن نہیں کرسکتی،ایساکیاگیاتویہ آئین سےتجاوزہوگا۔ راناثنااللہ نےکہاکہ ہم نے سپریم کورٹ کے اختیارات کم نہیں کیے،بلکہ چیف جسٹس کی ذات میں مرتکزاختیارات کوسپریم کورٹ ہی کےججزمیں تقسیم کیاگیاہے۔ اگرہم سپریم کورٹ کےاختیارات خودلےلیتےتوسوال اٹھایاجاسکتاہے۔ آئین کی پچاسویں سالگرہ کےموقع پرقومی …
مزید پڑھیں »عمران خان کےنئےانکشافات ۔۔
ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم عمران خان کہتےہیں موجودہ حکمران مجھےاس لئےقتل کرواناچاہتےتھےکیونکہ ان کاخیال تھاکہ گرفتاری کی صورت میں میری مقبولیت میں اضافہ ہوجائےگا۔ان کاکہناتھاقوم تیارہوجائے۔الیکشن نہ کرائے تو سڑکوں پرنکلیں گے۔ اپنی حکومت کے خاتمےکاایک سال مکمل ہونے پرعوام سے ویڈیو لنک کےذریعےخطاب کرتے ہوئےعمران خان کاکہناتھامجھےنکالنےکےپیچھے ایک بہت بڑی سازش تھی جومجھے نکالنے سےایک سال پہلےشروع ہوچکی تھی ۔ میں مڈل ایسٹ کے ایک سربراہ کوملاتواس نے مجھے سازش کے بارےمیں آگاہ کیا۔ اس نے بتایا تمہارا آرمی چیف تمہارے خلاف سازش کر رہا ہے۔ میں بڑا حیران ہوا کہ ہم تو ایک پیج پر ہیں، میں …
مزید پڑھیں »پراپرٹی ٹیکس: لاہورہائیکورٹ کابڑافیصلہ
ویب ڈیسک ۔۔ جائیدادوں پرٹیکس کےحوالےسےلاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنادیا۔رہائش کے علاوہ اضافی پلاٹوں پرٹیکس کا نفاذ کالعدم قرار۔ عدالت نےٹیکس کے نفاذ کے خلاف 1200 سےزائد درخواستیں منظورکرلیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے محمد عثمان گل سمیت دیگر کی درخواستوں پرسماعت کی۔ درخواست گزاروں کےوکلانےوفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سمیت دیگرکو فریق بناتے ہوئےموقف اختیار کیا کہ اضافی پلاٹوں پر ٹیکس لگانا انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن سیون ای کے تحت صوبوں کا اختیار ہے۔ وفاقی حکومت کا ٹیکس لگانا خلاف آئین ہے۔ درخواست گزاروں نےاستدعا کی کہ اضافی پلاٹوں پر انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن سات …
مزید پڑھیں »سپریم کورٹ اختیارات بل پرصدرکےاعتراضات مسترد
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ رہنما ن لیگ عطااللہ تارڑکہتےہیں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجربل 2023پرصدرعارف علوی کےاعتراضات میں کوئی وزن نہیں۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےعطاتارڑکاکہناتھاکہ صدرنےسپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجربل پرنظرثانی کیلئےکہاہےتوکرلیں گےنظرثانی۔ صدرمملکت نےبل کےحوالےسےجونکات اٹھائےہیں ان میں کوئی وزن نہیں۔ سپریم کورٹ پارلیمان کےمعاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔
مزید پڑھیں »تین رکنی بینچ کافیصلہ نافذنہیں ہوسکتا؛مریم اورنگزیب
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی دھواں دھارپریس کانفرنس ۔ کہاجب چار،تین کی اکثریت سے فیصلہ آگیاتھاتونیابینچ بنانے کی کیا ضرورت تھی۔ چیف جسٹس عمرعطابندیال اپنےکنڈکٹ کےباعث متنازعہ ہوچکےہیں ، اس لئےانہیں استعفیٰ دےدیناچاہیے۔ اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب کاکہنا تھاجسٹس اطہر من اللہ کا آج کا فیصلہ بہت اہم اور عدالتی کارروائی پربڑاسوالیہ نشان ہے، یہ پیٹیشن خارج ہو چکی تھی جس پردوبارہ سےبینچ نہیں بن سکتا تھا۔ انتخابات کے حوالے سے پیٹیشن خارج ہونے کے باوجود بینچ بنایا گیا۔ جب پیٹیشن مسترد ہو چکی تو فیصلہ کیسا؟ وفاقی وزیرنےکہاکہ کیس سی سی پی …
مزید پڑھیں »چیف جسٹس سےمستعفی ہونےکامطالبہ
ویب ڈیسک ۔۔ مریم نواز نے چیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطابندیال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ جیو نیوزکےمطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرنے الزام عائد کیاکہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا تحریک انصاف کی طرف واضح جھکاؤ ہے، عمران خان کی سہولت کاری کیلئےچیف جسٹس نے آئین و قانون کی خلاف ورزی کی۔ نامور ججز نے چیف جسٹس کے طرز عمل اور تعصب پر سنگین سوالات اٹھادئیے ہیں۔ مریم نوازکاکہناتھاآج تک کسی چیف جسٹس پراس قسم کے مس کنڈکٹ کے الزامات نہیں لگے۔انہوں نے کہا کہ اختیارات کے غلط استعمال سے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسے حالات …
مزید پڑھیں »پنجاب میں الیکشن،نئی اوربڑی پیشرفت
ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب اورخیبرپختونخوامیں الیکشن کےمعاملےمیں نئی اوربڑی پیشرفت ۔ قومی اسمبلی نےسپریم کورٹ کے3رکنی بینچ کےفیصلےکےخلاف قراردادکثرت رائےسےمنظورکرلی۔ قرارداد میں3رکنی بینچ کےبجائےفل کورٹ میں کیس کی سماعت کامطالبہ کیاگیا۔قراردادمیں کہاگیاہےکہ ایوان سیاسی معاملات میں بے جا عدالتی مداخلت پراظہارتشویش کرتاہے، حالیہ اقلیتی فیصلہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کاباعث بنےگا۔وفاقی اکائیوں میں تقسیم کی راہ ہموارکردی گئی ہے۔ یہ ایوان ۳رکنی اقلیتی فیصلےکو مسترداوروزیراعظم کو پابند کرتا ہےکہ فیصلے پر عمل نہ کریں۔ قرار دادکےمتن میں مزیدکہا گیا ہےکہ ایوان سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے ایک ہی وقت پر عام انتخابات کو مسائل کا حل سمجھتا ہے۔ایوان …
مزید پڑھیں »راناثنااللہ کادبنگ اعلان
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کادبنگ اعلان ۔ کہتےہیں سپریم کورٹ نےپارلیمان کاپاس کیاہواایکٹ باہرپھینکاتوکچھ بھی ہوسکتاہے۔ ایسےمیں فری فارآل والی صورتحال ہوگی۔ سماٹی وی کےپروگرام میں اینکرپرسن طلعت حسین سےبات کرتےہوئےراناثنااللہ نےکہاتین رکنی بینچ کافیصلہ قانونی وآئینی طورپردرست نہیں۔ ہماری درخواست پرفل کورٹ بن جاتاتواس کافیصلہ قبول کرتے۔ انہوں نےمزیدکہاکہ سپریم کورٹ کےحوالےسےنیاقانون پاس ہونےپرہم اپیل دائرکرینگے اوراگرہماری اپیل پرلارجربینچ بناتواس کافیصلہ قبول کرینگے۔ ان کاکہناتھاکہ ممکن ہےلارجربینچ تین رکنی بینچ کافیصلہ روندڈالے۔ راناثنااللہ نےکہاکہ ایک شخص نےاپنی جھوٹی ضداوراناکےباعث اسمبلیاں توڑیں۔ عمران خان جیسافتنہ اس وقت حکومت میں ہوتاتوملک ڈیفالٹ کرجاتا۔ وزیرداخلہ نےکہاکہ ہم نےکہاتھاکہ ملک کوڈیفالٹ …
مزید پڑھیں »