Home / امریکی صدرنےپاکستان کی حمایت کردی

امریکی صدرنےپاکستان کی حمایت کردی

US President Donald Trump Supports Pakistan against Afghanistan

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان جنگ میں کھل کرپاکستان کی حمایت کردی ۔ پاک افغان جنگ پرپوچھےگئےسوال کاجواب دیتےہوئےانہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کررہا ہے ، میں مداخلت نہیں کروں گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےان خیالات کااظہاروائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتےہوئےکیا۔

صحافی نےپوچھا: کیا آپ پاکستان اور افغانستان جنگ میں مداخلت کریں گے؟

امریکی صدر نے جواب دیا کہ میں کرتا لیکن آپ جانتے ہیں، میرے پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ میرا خیال ہے کہ پاکستان بہت ہی شاندار طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کررہا ہے،میں مداخلت نہیں کروں گا۔

افغان طالبان رجیم کی کانپیں ٹانگنےلگیں

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کے پاس عظیم وزیراعظم اورجنرل ہیں،عظیم قیادت ہے،یہ وہ 2 شخصیات ہیں جن کی میں واقعی بہت زیادہ عزت کرتاہوں۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …