ویب ڈیسک ۔۔ قومی ائیرلائن پی آئی اےنےساڑھےچارسال بعدیورپ کیلئےاڑان بھرلی ۔ پی کے749نے100فیصدبکنگ کےساتھ پیرس کیلئےٹیک آف کیا۔ جہازمیں 323مسافرسوارتھے۔ یورپ کیلئےپروازوں کی بحالی کی تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیر دفاع خواجہ آصف نےکہاقومی ائیر لائن کے منافع بخش روٹس پھرسےکھل گئےہیں ۔ نجکاری کیلئےیہ بہترین وقت ہے۔ خواجہ آصف نےکہاقومی ائیرلائن پاکستانیوں کی میتیں بغیر کسی چارجز کے مفت لے کر آتی تھی لیکن فلائٹ آپریشن بند ہونے سے اوور سیز پاکستانی اس سہولت سے محروم ہو گئے۔ پورے یورپ کے لیے قومی ائیر لائن کی پروازیں بحال ہو گئی ہیں، یورپ کی فضاوں میں ایک بار پھر سبز ہلالی …
مزید پڑھیں »پاکستان
پی ٹی آئی کی جیل سےباہرقیادت کمپرومائزڈ: حامدمیر
ویب ڈیسک ۔۔ سینئرصحافی اوراینکرپرسن حامدمیرکاحکومت اورعمران خان کےدرمیان ڈیل کےحوالےسےبڑاانکشاف ۔ سنونیوزکےپروگرام سوالنامہ میں بات کرتےہوئےحامدمیرنےکہاعمران خان ڈیڑھ سال سےجیل میں ہیں اوراس دوران حکومت نےان سےڈیل کرنےکی بارہاکوشش کی ہے۔ حامدمیرکےبقول حکومت عمران خان سےبات چیت خودتحریک انصاف کےلوگوں کےذریعےکرتی رہی ہے، لیکن عمران خان ڈیل کرکےجیل سےباہرآنےمیں دلچسپی نہیں دکھارہے۔ عمران خان ڈیل کرکےبیرون ملک یانتھیاگلی ریسٹ ہاوس جانےپربھی راضی نہیں ۔ حامدمیرنےمزیدکہاکہ جیل میں بیٹھےعمران خان کوپتاہےکہ ان کی پارٹی کاکون سابندہ حکومت سےملاہواہے۔ حامدمیرکےبقول پی ٹی آئی کی جیل سےباہرقیادت کی ایک بڑی تعدادکمپرمائزڈاورحکومت سےملی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں »سویلینزکےملٹری ٹرائل پروضاحت دی جائے: سپریم کورٹ
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ 9مئی واقعات میں ملوث ایک سوتین ملزمان کےخلاف کیس ملٹری کورٹ میں چلا۔ دیگراےٹی سی میں چل رہےہیں۔ یہ فیصلہ کیسےکیاجاتاہےکہ یہ کیس ملٹری کورٹ میں چلےگااوروہ انسداددہشت گردی عدالت میں؟ سویلنزکےفوجی عدالتوں میں ٹرائل کےکیس میں سپریم کورٹ کےجسٹس نعیم اخترافغان کےریمارکس۔ جسٹس نعیم اخترافغان نےپوچھاملزمان کوفوج کی تحویل میں دینےکاانسداددہشت گردی عدالت کافیصلہ کدھرہے؟ جسٹس مسرت ہلالی نےریمارکس دئیےیہ ملٹری کورٹس کےوجودنہیں بلکہ اختیارسماعت کاکیس ہے۔ کونساکیس ملٹری کوٹ میں چلےگااورکون سانہیں،یہ تفریق کیسےکی جاتی ہے؟ جسٹس جمال مندوخیل نےکہاکسی جرم پرکون اورکیسےطےکرتاہےکہ کیس کہاں جائےگا؟جسٹس محمدعلی مظہربولےمقدمات کی تفریق کیسےاورکن اصولوں کی بنیادپرکی جاتی …
مزید پڑھیں »اسٹیبلشمنٹ کےخلاف نہیں بولوں گا: عمران
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے عرب ممالک کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہونے والے پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کے کسی بھی تعلق سے انکار کیا ہے۔ یہ بات عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ فیصل چوہدری کے مطابق، عمران خان نے جیل میں ملاقات کے دوران سوشل میڈیا پر عرب ممالک کے بارے میں پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے کی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے …
مزید پڑھیں »مریم کاہاتھ ملاناکیاروایت کی خلاف ورزی تھی؟
ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نوازنےاماراتی صدرشیخ محمدبن زیدالنہیان سےہاتھ کیاملایاکہ سوشل میڈیاپرآگ لگ گئی ۔ سیاسی مخالفین باالخصوص تحریک انصاف کےٹرولزاس بات کوخوب مرچ مصالحےلگاکرپیش کررہےہیں ۔ تاہم سنجیدہ لوگ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیایہ خیرسگالی کےجذبےکااظہارتھایاپروٹوکول کی خلاف ورزی؟ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اوردیگرافراد نے وزیر اعلیٰ کے اس سفارتی اندازپرتنقید کرتےہوئےاستفسارکیاکہ آیامسلمان عورت ہونے کے ناطے انہیں غیر محرم مرد کے ساتھ ہاتھ ملانا چاہیے تھا؟ سفارتی دائرے میں مرداورخواتین کےدرمیان ہاتھ ملانے کاانحصار ثقافتی روایات، ذاتی ترجیحات اور سماجی اصولوں پر ہوتا ہے۔ عالمی سطح پر پروٹوکول کے …
مزید پڑھیں »خیبرپختونخواباقی صوبوں پربازی لےگیا
ویب ڈیسک ۔۔ خیبرپختوںخواقرض اتارنےوالاپہلاصوبہ بن گیا ۔ مشیرخزانہ خیبرپختونخوامزمل اسلم کابڑادعویٰ ۔ کہاڈیبٹ منیجمنٹ فنڈزمیں 30 ارب روپے منتقل کردئیے۔ مزمل اسلم کہتےہیں دوسرے صوبے اوروفاقی حکومت صرف قرض لیتے ہیں، قرضہ اتارنےکیلئےکوئی پروگرام نہیں دیتے جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے قرض اتارنے کیلیےقائم فنڈمیں 30ارب روپےمنتقل کئےہیں۔ انہوں نےکہاکےپی حکومت اس فنڈ میں مزید 30 سے35ارب منتقل کرسکتی ہےاوراس فنڈمیں اپنا شیئرمجموعی قرض 725 ارب کے10 فیصد تک لےجاسکتی ہے۔ انہوں نےکہاخیبرپختونخواحکومت نےقومی اوردوسری صوبائی حکومتوں کو قرض اتارنےمیں پیچھے چھوڑدیا۔وفاق میں ہماری حکومت آئے گی تو ملکی قرضہ بھی اتاردیں گے۔ مزمل اسلم کےمطابق خیبرپختونخواحکومت نے پچھلے چھ …
مزید پڑھیں »عمران خان کی القادرٹرسٹ کیس سےمتعلق پیشگوئی
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے القادرٹرسٹ (190 ملین پاؤنڈ کیس) کا فیصلہ محض میرےاوپردباؤ ڈالنے کے لیے پچھلے کیسز کی طرح لٹکایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ فیصلہ فوری سنایا جائے،جیسے پہلے عدت کیس اورسائفر کیس میں ان کا منہ کالا ہوا، اب بھی یہی ہوگا۔ عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں پاکستان کے تمام مارشل لا دیکھے ہیں جن میں ایوب خان، یحیٰی خان، ضیاالحق اور …
مزید پڑھیں »توشہ خانہ2کیس: عمران خان کےحق میں فیصلہ
ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آبادہائیکورٹ نےعمران خان کےخلاف توشہ خانہ 2ریفرنس کارروائی نہیں ، مزیدانکوائری کاکیس قراردےدیا۔ توشہ خانہ 2کیس میں عمران خان کی ضمانت کےتفصیلی فیصلےمیں عدالت نےلکھاکہ بلغاری سیٹ کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے پر کارروائی نہیں بنتی، رولز کے مطابق تحفےکی رسید جمع نہ کرانے پر کارروائی کی جا سکتی تھی۔ فیصلےمیں مزیدکہاگیاکہ جب تحفہ جمع نہ کرانے پر کارروائی نہیں ہوسکتی تویہ مزید انکوائری کاکیس ہے۔ فیصلےکےمطابق بانی پی ٹی آئی ضمانت کاغلط استعمال کریں توپراسیکیوشن ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کر سکتی ہے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے …
مزید پڑھیں »عمران خان2025میں رہاہوجائیں گےلیکن ۔۔
ویب ڈیسک ۔۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان 2025میں جیل سےرہاہوجائیں گےتاہم سیاست میں ان کاکردارختم ہوجائےگا ۔ یہ بڑادعویٰ سندھ کےوزیربلدیات سعیدغنی نےکیاہے ۔ کہتےہیں تحریک انصاف کامستقبل ان کےاپنےہاتھ میں ہےلیکن یہ اپنابیڑہ غرق خودکرتےہیں ۔ سیاسی ومعاشی عدم استحکام پربات کرتےہوئےسعیدغنی نےکہاسیاسی عدم استحکام کافی حدتک ختم ہوچکا،جوتھوڑابہت ہےوہ رواں سال ختم ہوجائےگا۔ معاشی طورپر2025پاکستان کیلئےاچھاثابت ہوگا،ہمیں نئےسال میں ملک کیلئےبہترتوقعات رکھنی چاہئیں ۔
مزید پڑھیں »پنجاب میں 700ملین ڈالرسرمایہ کاری کااعلان
ویب ڈیسک ۔۔ چینی کمپنی چینگڈو نے پنجاب میں آئی ٹی اورسمارٹ سٹی منصوبوں کیلئے700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کااظہارکیاہے۔ اس بات کااظہاراسلام آباد میں پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی چینی وفد کی ملاقات کے دوران کیاگیا۔ وفد میں چینگڈو کے آئی سی ٹی حب کی جنرل کوآرڈینیٹر مسز اسکارلیٹ اور ہواوے کے ڈپٹی سی ای او مسٹریورے شامل تھے۔ مریم نوازنے اصولی طور پر اس سرمایہ کاری کی منظوری دی، جس سے صوبے میں متعدد اقدامات کی راہ ہموارہو گئی ۔ ایک ای-ٹیکسی سروس جلد متعارف کرائی جائے گی۔ اس کے …
مزید پڑھیں »