ویب ڈیسک: بھارتی حملےکے خدشے پرپاکستان نےسرحد پر پاکستان کی فوجی قوت مزید بڑھا دی ہے، ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال صرف اس صورت میں کیاجائےگااگروطن عزیزکےوجود کو براہ راست خطرہ ہو۔ ان خیالات کااظہاروزیردفاع خواجہ آصف نےبرطانوی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں کیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی طرف سے حملے کا امکان ہے، اسی خدشے کے پیش نظر ہم نے سرحد پر اپنی فوجی قوت میں اضافہ کردیاہے۔ وزیردفاع نےکہاکہ اس صورت حال میں ہمارےلئےکچھ اسٹریٹجک فیصلے کرنا ضروری تھے اور وہ فیصلے کرلیےگئے ہیں، بھارت کی بیان بازی بڑھ …
مزید پڑھیں »پاکستان
انتہاپسندہندووں کولندن میں منہ توڑجواب
ویب ڈیسک: سامنےسےآکرپاک فوج اورپاکستانیوں کاسامناکرنےسےخوفزدہ بھارتی فوج اوراس کی خفیہ ایجنسی را نےکرائےکےغنڈےبھیج کراپنی اوقات دکھادی۔ جی ہاں لندن میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن پر بھارتی انتہاپسندہندوں کےایک گروپ نےحملہ کرکےعمارت کونقصان پہنچانےکی کوشش کی ۔ آرایس ایس کےتربیت یافتہ غنڈوں نےپاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پرلہراتاسبزہلالی قومی پرچم ہٹاکراس کی بےحرمتی کی کوشش کی جسےقریپ موجودپاکستانیوں نےناکام بنادیا۔ حملےمیں ہائی کمیشن کی عمارت پرپتھراوکرکے شیشے توڑے گئے اور عمارت پر آر ایس ایس سے منسلک نارنجی رنگ پھینکنے کی کوشش کی گئی، جسے موقع پر موجود پاکستانیوں اورپولیس کی بروقت کارروائی نے ناکام بنا دیا۔ پولیس نےایک انتہاپسند …
مزید پڑھیں »فتنہ الخوارج کے54دہشت گردجہنم واصل
مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستانی سکیورٹی فورسزکی فتنہ الخوارج کےخلاف بڑی کامیابی۔ شمالی وزیرستان کےعلاقےحسن خیل سےپاکستان میں داخل ہونےکی کوشش ناکام ۔ ملک کی بہادرسکیورٹی فورسزنے54خارجی دہشت گردوں کومارگرایا۔ دہشت گردوں کےقبضےسےمہلک اسلحہ اوردھماکہ خیزموادبرآمد، میڈیاکوبریفنگ دیتےہوئےوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہاکہ دہشت گردی پوری تیاری کےساتھ آرہےتھے، انہیں جلدی میں پاکستان کےاندرداخل کرنےکی کوشش کی گئی لیکن سکیورٹی فورسزپہلےسےالرٹ تھیں جس کی وجہ سےدہشتگردوں کوپاکستانی سرحدمیں داخل ہوتے ہی دھرلیاگیا۔ وفاقی وزیرداخلہ نےکہاکہ آج سکیورٹی فورسزکومبارکباددینےکادن ہے۔ محسن نقوی نےبتایاکہ ہمیں پہلےسےاطلاعات تھیں کہ فتنہ الخوارج کےآقاانہیں پاکستان میں داخل کرنےکی کوشش کررہےہیں ۔ انہوں نےکہاکہ پاکستان کےپاس بھارت کی دراندازی …
مزید پڑھیں »پہلگام واقعےکی حقیقت دنیاکےسامنےلاناچاہتےہیں: محسن نقوی
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کہتےہیں پاکستان پہلگام ڈرامےکو بے نقاب کرنا چاہتا ہے، دنیا کواس واقعےکےاصل حقائق کاپتاچلناچاہیے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہاپاکستان دنیا میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی شدیدمخالفت کرتاہے،کوئی بھی غیرجانبدار فریق پہلگام واقعے کی انکوائری کرتا ہےتوہم بھرپورتعاون کی پیشکش کرتےہیں ،اس کےساتھ ہم عالمی طاقتوں سے جعفر ایکسپریس واقعےکی بھی غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وزیرداخلہ نےکہا کہ بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اگرچہ ہم اس صورتحال میں تحمل کا مظاہرہ …
مزید پڑھیں »پنجاب کی پہلی ایئرلائن کی منظوری
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاایک اورانقلابی اقدام ۔ پاکستان کی پہلی صوبائی ائیرلائن ‘ائیر پنجاب’ کی منظوری دے دی۔ خبروں کےمطابق ایئرپنجاب کیلئےفوری طورپر4طیارےلیزپرلئےجائیں گے۔ ایئرپنجاب پاکستان کی پہلی صوبائی ایئرلائن ہوگی ۔مریم نواز نے ‘ائیر پنجاب’ کو ملک کی بہترین ائیر لائن بنانے کے لیے انتظامات کی ہدایت بھی جاری کی۔ یادرہےکہ کچھ عرصہ پہلےبھی یہ خبرسامںےآئی تھی کہ پنجاب حکومت یاتوپی آئی اےکوخریدےگی یاپھرخودکی فضائی سروس شروع کرےگی ۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نےبھی مریم نوازکی اس تجویزکی بھرپورتائیدوحمایت کی تھی ۔
مزید پڑھیں »سندھ طاس معاہدہ کیوں اہم ہے؟
ویب ڈیسک: پاکستان اوربھارت کےدرمیان تاریخی سندھ طاس معاہدہ جسےانڈس واٹرٹریٹی بھی کہاجاتاہے۔ اس معاہدےکےچیدہ چیدہ نکات درج ذیل ہیں۔ 1۔ سندھ طاس معاہدہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان عالمی بنک کی ثالثی میں1960میں ہوا۔ 2۔ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے لیے کیا گیا۔ 3۔ زرعی ملک ہونے کے ناطے پاکستان میں فصلوں کی کاشت کا زیادہ تر دارومدار دریاؤں کےپانی پرہے۔ 4۔ سندھ طاس معاہدہ پاکستان کے لیے کافی اہم ہے۔ 5۔سندھ طاس معاہدےکی ضرورت 1948میں پیش آئی۔ 6۔1948میں بھارت نےپاکستان کےمشرقی دریاؤں کاپانی بندکردیا۔ 7۔ 19ستمبر1960میں سندھ طاس معاہدہ طےپایا۔ 8۔ سندھ طاس …
مزید پڑھیں »وزیراعظم کانہری منصوبہ ختم کرنےکااعلان
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع نہری منصوبوں کو مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں پیش کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 2 مئی کو اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سی سی آئی کے اتفاق رائے تک کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی۔ یہ اہم اعلان وزیراعظم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات اور بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک فیڈریشن ہے اور فیڈریشن کا تقاضا یہی ہے کہ صوبائی معاملات باہمی مشاورت اور نیک نیتی کے ساتھ …
مزید پڑھیں »پانی کاروکناجنگ تصورہوگی،پاکستان کادوٹوک پیغام
ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور پاکستان مخالف اقدامات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو غیر ذمہ دارانہ اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اعلان کیا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان کے پانی کو روکنے کی کسی بھی کوشش کو اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا، اور ایسے کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پہلگام واقعے کے بعد …
مزید پڑھیں »آو،ہم تیارہیں ۔۔ پاکستان نےواضح کردیا
ویب ڈیسک: مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر الزامات کی توپیں چلا دیں۔ انڈین سلامتی امور کے ماہرین اور ٹی وی چینلز نے حملے کے فوری بعد پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرانا شروع کر دیا، مگر پاکستان نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے حقائق اور ماضی کے تجربات کی روشنی میں بھارت کو آئینہ دکھا دیا۔ بھارتی میڈیا کا فالس فلیگ بیانیہ، پاکستانی ماہرین کی کڑی تنقید پاکستان کے سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایک نجی ٹی وی …
مزید پڑھیں »پاکستانی عازمین حج کیلئےاچھی اوربری خبر
ویب ڈیسک: نجی حج آپریٹرز کی غفلت سے رواں سال حج سے محروم ہونے والے ہزاروں پاکستانیوں کے لیے امید کی کرن روشن ۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق 29 اپریل سے حج پروازوں کا آغاز ہو رہا ہے، تاہم نجی حج اسکیم کے تحت بیشتر ٹور آپریٹرز مقررہ وقت پر واجبات جمع نہ کرا سکے، جس کے باعث انہیں ویزا اور دیگر حج امور کی تکمیل میں دشواری کا سامنا ہے۔ نتیجتاً صرف 23,620 افراد حج پر جا سکیں گے جبکہ 67 ہزار سے زائد پاکستانی حج کی سعادت سے محروم رہ جائیں گے۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی …
مزید پڑھیں »