ویب ڈیسک: اللہ رب العزت کاشکر،اس نےپاکستان کوسرخروکردیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پرنواز شریف کاردعمل ۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنےپیغام میں نواز شریف نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان جیت گیا! الحمدُ للّٰہ!
انہوں نے لکھا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، افواج پاکستان اور نواز شریف نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
مریم نواز نے کہا ہک ہم نے دنیا کو سمجھا دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور پاکستان محفوظ اور محب وطن ہاتھوں میں ہے۔ قوم کو فتح مبارک، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔