Home / پاکستان نےرافیل طیارہ مارگرایا، فرانس کی تصدیق

پاکستان نےرافیل طیارہ مارگرایا، فرانس کی تصدیق

France confirms Pakistan hit Rafael plane

ویب ڈیسک: فرانس کے ایک اعلیٰ انٹیلیجنس اہلکار نے امریکی میڈیا کو تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کا ایک رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔ فرانسیسی اہلکار کے مطابق حکام اس بات کی بھی تحقیق کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے ایک سے زائد رافیل طیارے تباہ کیے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر یہ دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو یہ پہلا موقع ہوگا کہ فرانسیسی ساختہ جدید جنگی طیارے کو کسی جنگی کارروائی میں نقصان پہنچا ہو۔

دوسری جانب، ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستانی فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے گزشتہ شب پانچ بھارتی طیارے مار گرائے، جن میں تین رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم کا پارلیمنٹ میں اظہار خیال

قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ "دشمن نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے کی کوشش کی لیکن پاک فوج نے اس مکروہ حملے کو ناکام بنا کر دشمن کو چاند رات دکھا دی۔” ان کا کہنا تھا کہ "احتیاط سے کام لیا گیا ورنہ ہم 10 طیارے بھی گرا سکتے تھے۔”

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت کو اپنے رافیل طیاروں پر بڑا فخر تھا، لیکن پاک فضائیہ نے ان کے تکبر کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چند دن قبل بھی پاکستانی فضائیہ نے بھارتی رافیل طیاروں کی کمیونیکیشن لاک کر دی تھی۔ شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے سربراہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں بھارت کے مذموم عزائم کا علم تھا، اسی لیے ہماری تیاری مکمل تھی۔”

وزیراعظم کے مطابق بھارتی فضائیہ کے 80 طیارے حملے میں شریک تھے، جن میں سے پانچ مار گرائے گئے۔ اس کے علاوہ دو بھارتی ڈرونز بھی تباہ کیے گئے۔

بھارتی اخبار نے بھی طیارے گرنے کی تصدیق کی

ادھر بھارتی روزنامہ دی ہندو نے بھی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تین بھارتی جنگی طیاروں کے گرنے کی تصدیق کی ہے۔ اخبار نے سوشل میڈیا پر گرائے گئے طیاروں کی تصاویر بھی شیئر کیں، تاہم کچھ دیر بعد یہ پوسٹ ہٹا دی گئی۔

بعدازاں اخبار نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے اس واقعے کی تصدیق نہیں ملی، لہٰذا وہ خبر سے پیدا ہونے والی کنفیوژن پر معذرت خواہ ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …