Home / لاہور،اسلام آبادمیں تعلیمی ادارےبند

لاہور،اسلام آبادمیں تعلیمی ادارےبند

Schools closed in Islamabad, Lahore

ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملوں کے بعد اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔

دوسری جانب، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا آج ہونے والا تھیوری امتحان اور میٹرک کا عملی امتحان ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق، آج کا تھیوری پیپر اسلامیات (اختیاری) اور پرنسپلز آف اکاؤنٹنگ تھا، جبکہ میٹرک کے طلباء کا کمپیوٹر سائنس کا عملی امتحان بھی آج شیڈول تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ان ملتوی شدہ امتحانات کا نیا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔ طلباء، والدین اور متعلقہ افراد سے گزارش ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ اور دیگر ذرائع سے رابطے میں رہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …