Home / بھارتی حملےاورپاکستانی جواب کی تفصیلات

بھارتی حملےاورپاکستانی جواب کی تفصیلات

DG ISPR Press Briefing

مانیٹرنگ ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری کہتےہیں بھارت نےرات کی تاریکی میں حملےکی اپنی تاریخ دہراتےہوئے6اور7مئی کی رات پاکستان کی سویلین آبادیوں اورمساجدپرحملےکئے۔ ترجمان پاک فوج کےمطابق بھارت کےبزدلانہ حملوں میں اب تک 26معصوم شہری شہیدہوچکےجبکہ 46زخمی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نےخاص طورپریہ بتایاکہ بھارت نےاپنےحملےمیں پاکستان کےانتہائی اہم نیلم جہلم پاورپراجیکٹ کونشانہ بناکرنقصان پہنچایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنےبھارت کووارننگ دیتےہوئےکہاکہ جانتےہواس حرکت کےکیانتائج مرتب ہوسکتےہیں ؟ انہوں نےکہاہندوستان کی آبی دہشت گردی کےخطرناک نتائج مرتب ہوں گے۔

ترجمان پاک فوج نےبتایاکہ جس وقت بھارت نےحملہ کیااس وقت 57کےقریب فلائٹس محوپروازتھیں۔

مساجداورسویلین آبادی پرحملے

انہوں نےکہاکہ احمدپورشرقیہ کےحملےمیں 13شہادتیں ہوئیں ۔ مظفرآبادکی بلال مسجدپرحملےمیں 3لوگ شہیدہوئے۔ کوٹلی کےبزدلانہ حملےمیں2افرادشہیدہوئے۔مریدکےمیں مسجدکونشانہ بنایاگیاجس میں3شہادتیں ہوئیں۔ سیالکوٹ شکرگڑھ حملےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نےکہاکہ جہاں حملےہوئےوہاں معصوم شہری موجودتھے۔

پاکستان نےکیسےمنہ توڑجواب دیا؟

ڈی جی آئی ایس پی آرنےبتایاکہ پاک فضائیہ کےطیاروں نےبھارت کے5طیاروں اورایک کومبیٹ کواڈکاپٹرکومارگرایا۔ انہوں نےکہاکہ بھارتی طیاروں کوانہیں کی علاقےمیں ماراگیا۔ مارگرائےجانےوالےطیاروں میں فرانس سےلئےگئے2انتہائی مہنگےاورجدیدلڑاکاطیارےرافیل اورایک روسی ساختہ سخوئی اورایک مگ29شامل ہے۔ ترجمان پاک فوج نےکہاپاک فضائیہ نےبھارتی طیاروں کوسری نگر، اخنور، بھٹنڈہ اوردیگرعلاقوں میں نشانہ بنایاگیا۔ پاکستان ایئرفورس کےتمام طیارےاوراثاثےمکمل محفوظ ہیں۔ پاکستان کاکوئی طیارہ بھارتی ایئرسپیس میں نہیں گیا۔ پاکستانی طیاروں نےاس وقت جواب دیاجب بھارتی طیاروں نےپہلی کردی۔

ایل اوسی پرلڑائی

لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نےبتایاکہ بھارت لائن آف کنٹرول پربھی بلااشتعال آرٹلری فائرنگ کررہاہے۔ انہوں نےکہاپاکستان کےبھرپورجواب کےبعدبھارت نےچکوٹھی سیکٹرمیں سفیدجھنڈالہراکرشکست تسلیم کرلی۔

ترجمان پاک فوج کاذومعنی پیغام

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نےکہاکہ ہمارادشمن بزدل اورکمزورہے۔ لیکن پاکستان نےاس بزدل دشمن کوبھرپورجواب دیاہےاوردیتارہےگا۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …