پاکستان

مارچ سےپہلےکچھ ہونےوالاہے:ایازصادق

Ayaz Sadiq in Jirga with Saleem Safi

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سب کو احساس ہوگیا ہےکہ پاکستان اورعمران خان اکٹھے نہیں چل سکتے، حکومت کی یہی کارکردگی رہی تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے،دل کہتا ہےمارچ سے پہلے کچھ ہونے والا ہے۔ ان خیالات کااظہاررہنمامسلم لیگ ن ایازصادق نےپروگرام جرگہ میں صحافی سلیم صافی کےسوالوں کاجواب دیتےہوئےکیا۔ ایک سوال کےجواب میں کہاکہ حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری مکمل ہے بس وقت کا فیصلہ ہونا ہے۔آصف زرداری بھی موجودہ پارلیمنٹ میں حکومت چلانے کےحق میں نہیں ہیں اورجلد نئے انتخابات چاہتے ہیں۔ ایازصادق کاکہناتھاکہ نواز شریف سے ملنے کیلئے اگلے مہینے کے پہلے ہفتے میں …

مزید پڑھیں »

اسدعمرنےنیاپنڈوراباکس کھول دیا

PM Imran sent Nawaz to london, Asad Umar

ویب ڈیسک ۔۔وفاقی وزیراسد عمرنےاپنےتازہ بیان کےذریعےنیاپنڈوراباکس کھول دیاہے۔ موصوف کہتےہیں سابق وزیراعظم نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان نےکیاتھا۔ اسدعمراپنی بات کوآگےبڑھاتےہوئےمزیدکہتےہیں جس میٹنگ میں نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ ہوا، وہ اس میں شریک تھے، جس وقت یہ ڈسکشن ہوئی کمرے میں 6 سے 8 لوگ بیٹھے تھے جب کہ نواز شریف کو بھیجنے کا معاملہ اس سےپہلے کابینہ میں زیربحث آچکاتھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا اور عمران خان نےکبھی اس سےانکارنہیں کیا۔ وفاقی وزیرکاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی …

مزید پڑھیں »

ڈرپوک جج درست فیصلےکرتاہے: جسٹس فائزعیسیٰ

Judge should be coward: Qazi Faez isa

ویب ڈیسک ۔۔ جج کو بہادر نہیں ڈرپوک ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ کےجسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےاس بیان نےپہلےپہل توسب کوورطہ حیرت میں ڈال دیاکہ یہ جسٹس صاحب کیافرمارہےہیں، پھرخودفائزعیسیٰ صاحب نےاپنےبیان کی وضاحت کرکےسب کی حیرت دورکردی۔ لاہور ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا مجھے کہا گیا کہ میں بہادر ہوں، مجھے کسی اور نے بھی یہی کہا تھا، میں نے کہا جج کو بہادر نہیں ڈرپوک ہونا چاہیے۔ جج کو اللہ تعالیٰ اور آئین کا ڈر ہونا چاہیے، ڈرپوک جج قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ کرتا ہے۔ جسٹس قاضی …

مزید پڑھیں »

سکولوں کیلئےفرسٹ ایڈباکس لازمی قرار

New school schedule in Lahore, Rawalpindi

ویب ڈیسک ۔۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نےلاہورکےانارکلی بازارمیں ہونےوالےدھماکےکےبعدصوبےبھرکےسکولوں کواہم مراسلہ جاری کردیا۔ قومی اخبارات میں شائع ہونےوالی خبرکےمطابق اس مراسلےمیں تمام سکولوں کوہدایت کی گئی ہےکہ وہ اپنےہاں ابتدائی طبی امدادکاسامان لازمی رکھیں۔ مراسلےمیں وضاحت سےکہاگیاہےکہ جوفرسٹ ایڈباکس سکولوں میں رکھاجائےگااس میں ان 18اشیاکی موجودگی لازمی ہوگی جوعالمی معیارکےمطابق ہرفرسٹ ایڈباکس کاحصہ ہوتی ہیں۔ اسکولوں کےحوالےسےایک اورخبرہےکہ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنےامیکرون وائرس کےخلاف آگاہی کیلئےطلبہ اوروالدین کیلئےایس ایم ایس سروس شروع کرنےکاحکم جاری کیاہے۔

مزید پڑھیں »

بجلی صارفین کو22.5ارب روپےکی واپسی

Discos to refund 22.5 bn to power consumers

ویب ڈیسک ۔۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعرات کو سابق واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے صارفین کے لیے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں 99 پیسے فی یونٹ کمی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ٹیرف میں کٹوتی 1 فروری سے لاگو ہوگی اور 30 ​​اپریل 2022 تک برقرار رہے گی اور ان تین مہینوں میں صارفین کو تقریباً 22 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیاجائےگا۔ یہ ایڈجسٹمنٹ 2020-21 کی چوتھی سہ ماہی (مارچ-جون) کے لیے لاگت پرآنےوالے مختلف تغیرات کی وجہ سےدی جارہی ہے۔ کم ٹیرف کا اطلاق تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔ یہ …

مزید پڑھیں »

لاہورانارکلی دھماکا:3سہولت کاروں کی شناخت

Anarkali Lahore Blast investigations

ویب ڈیسک ۔۔ لاہورکےانارکلی بازاردھماکے میں ملوث افراد کے کے گرد گھیرا تنگ۔پولیس نے تین افراد کی شناخت کے لیے نادرا سے رابطہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوزکی خبرکے مطابق انارکلی دھماکے کی تفتیش میں آگےبڑھتےہوئےپولیس نے کلوزسرکٹ فوٹیجز سے تین مشتبہ افراد کی نشاندہی کرلی اورتمام مشتبہ ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا سے رابطہ کیا ہے۔ تاہم پولیس کاکہناہےکہ تفتیش مکمل ہونےتک کسی کوحتمی ملزم قرارنہیں دےسکتے۔ پولیس کےمطابق دھماکے کی جیوفینسنگ مکمل کرلی گئی ہے، مشتبہ کالز شارٹ لسٹنگ کےساتھ تفتیش کا دائرہ دوسرے اضلاع تک پھیلا دیا گیا ہے۔ پولیس کوشبہ ہے کہ سہولت کار اور ہینڈلر کسی …

مزید پڑھیں »

طلبہ کیلئےخوشخبری:نصاب میں20%کمی

New school schedule in Lahore, Rawalpindi

ویب ڈیسک ۔۔ کوروناکےبڑھتےہوئےکیسوں کےپیش نظرحکومت پاکستان کااہم فیصلہ ۔ جی ہاں کوروناکےبڑھتےہوئےکیسوں کوسامنےرکھتےہوئےحکومت نےبچوں کےسلیبس میں نئےتعلیمی سال کیلئے20فیصدکمی کردی ہے۔ حکومت کےاس فیصلےسےوالدین اوربچوں میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے۔ والدین نےحکومت کےفیصلےکوخوش آئندقراردیتےہوئےکہاہےکہ ایسےاقدامات سےبچوں کوکوروناسےمحفوظ رکھاجاسکتاہے۔

مزید پڑھیں »

پریانتھاکماراکاقتل: 7مرکزی ملزموں کی شناخت ہوگئی

Priyantha Kumara Murder Investigation

ویب ڈیسک ۔۔ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ۔ پولیس نے سات مرکزی ملزمان کے حتمی کردار کا تعین کرکے سنٹرل جیل گوجرانوالہ منتقل کردیا۔ پولیس تفتیش کے مطابق ملزم عمران اورحمیر نے پریانتھاپرقینچی سےوار کیے،حملے میں استعمال ہونے والی دونوں قینچیاں پولیس نے برآمد کرلی ہیں۔ اس کےعلاوہ ملزم حافظ تیمور نے اینٹ کا بنا بلاک پریانتھا کو مارا تھا۔ ملزم علی اصغر نے لاش کو آگ لگائی،آگ لگانے کیلئے جو لائٹر استعمال ہوا وہ بھی پولیس نے برآمدکرلیا ہے۔ ملزم شہریاراور بلال نے بیرونی دروازہ توڑ کر ہجوم کو …

مزید پڑھیں »

لاہورانارکلی دھماکا:دہشت گردکی شناخت ہوگئی

Anarkali Lahore Blast investigations

ویب ڈیسک ۔۔ لاہورکےانتہائی مصروف انارکلی بازارمیں ہونےوالادھماکاپلانٹڈڈیوائس سےکیاگیا،دھماکےمیں ڈیڑھ کلوباروودی مواد استعمال ہوا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےمبینہ دہشت گردکی شناخت کرلی گئی۔ دھماکےکی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکوپیش کردی گئی ہے۔ رپورٹ کےمطابق دھماکاپلانٹڈ ڈیوائس سےکیاگیااوراس میں ڈیڑھ کلو بارودی مواداستعمال ہوا۔ رپورٹ کےمطابق دھماکا دوپہر ایک بجکر 40منٹ پر ہوا۔بارودی موادکس چیزمیں نصب تھا،اس حوالےسےسی سی ٹی وی کیمروں سےمددلی جارہی ہے۔بعض مشکوک افرادکوبھی گرفتارکرلیاگیاہے۔ تفتیشی ذرائع کاکہناہےفوٹیج کی مددسےمبینہ دہشت گرد کی شناخت کرلی گئی ہے۔مبینہ دہشت گردموٹرسائیکل پرآیا اوربیگ رکھ کرچلا گیا،چارمنٹ بعددھماکاہوگیا۔ ذرائع کےمطابق مبینہ دہشت گردکےفرارہونےکی مزید فوٹیجزحاصل کی …

مزید پڑھیں »

پی آئی اےپائلٹ کی مہارت – برفانی طوفان سےطیارےکو بحفاظت نکال لیا

PIA crew member misses in Canada

ویب ڈیسک ۔۔ قومی ائرلائن کےپائلٹ کی کمال مہارت کام آگئی ۔۔ شدیدبرفانی طوفان میں پھنسےمسافروں سےبھرےطیارےکوبحفاظت رن وےپراتارلیا۔ یہ واقعہ کینیڈاکےشہرٹورنٹومیں پیش آیاجہاں پی آئی اےکاطیارہ بوئنگ 777ائرپورٹ پرلینڈنگ سےکچھ پہلےشدیدبرفانی طوفان کی زدمیں آگیااورپائلٹ کےسامنےسب کچھ دھندلاکررہ گیا۔ ایسےمیں طیارےکےکپتان نےکمال مہارت اورحاضردماغی کامظاہرہ کرتےہوئےطیارےکوبحفاظت ائرپورٹ پراتارلیا۔ طیارےکےلینڈکرتےہی ٹورنٹو ایئرپورٹ کے عملے نے رن وے اور اطراف کے ایریا سے ہنگامی بنیادوں پر برف ہٹانے کا کام شروع کردیا۔پروازپی کے797لاہور سے ٹورنٹو پہنچی تھی۔ پرواز کو باحفاظت اتارنے پر پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے کپتان اور فضائی عملےکوشاباش دی ہے۔ طیارےکی کامیاب لینڈنگ …

مزید پڑھیں »