Home / لاہور،راولپنڈی میں نیاسکول شیڈول

لاہور،راولپنڈی میں نیاسکول شیڈول

New school schedule in Lahore, Rawalpindi

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے نئےکوروناکیسوں میں تشویشناک اضافےکےپیش نظرلاہور اور راولپنڈی کے نجی وسرکاری اسکولوں کے لئے ایک اپ ڈیٹ شیئرکی ہے۔

اسے ٹویٹراکاونٹ پرڈاکٹرمرادراس نےلکھاہےکہ گریڈ 6 تک کی کلاسیں 15 فروری تک جاری رہیں گی جس میں ہرروز 50 فیصد طلباء ہوں گے جبکہ کلاس 7 سے 12 کی کلاسیں سابقہ شیڈول کےمطابق ہی جاری رہیں گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے نظرثانی شدہ اپ ڈیٹس کوشئیرکیاکیونکہ کیونکہ ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے خطےکے میگا سٹیز میں کوروناکےمثبت کیسوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیاہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اس سے قبل شہروں میں 10 فیصد سے زیادہ مثبت شرح کے ساتھ اسکولوں پر پابندیاں 15 فروری تک بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دریں اثنا، 12 سال سے زیادہ عمر کے طلباء کے لیے کلاسز پوری حاضری کے ساتھ جاری رہیں گی۔

12سال سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسینیشن لازمی ہے جبکہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر روزانہ ٹیسٹنگ جاری رہے گی۔

یہ بھی چیک کریں

KPK budget issue 2025

لگتاہےمائنس عمران خان ہوگیا؟ علیمہ خان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواکابجٹ مبینہ طورپرعمران خان کی منظوری کےبغیرمنظورہونےپرعلیمہ خان سخت ناراض ۔ صاف صاف …