مصدقہ کیسز
() 0
اموات
() 0
صحتیاب مریض
0
فعال کیسز
0
Last updated: اکتوبر 5, 2022 - 10:45 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / سیلف فلائنگ ٹیکسیاں اڑنےکوتیار

سیلف فلائنگ ٹیکسیاں اڑنےکوتیار

Air Taxi Company in US

ویب ڈیسک ۔۔ امریکہ میں پہلی مکمل الیکٹرک،سیلف فلائنگ ہوائی ٹیکسی بنانےوالی کمپنی وِسک بوئنگ کمپنی سے 450 ملین ڈالرکی فنڈنگ ​​حاصل کرنےمیں کامیاب ہوگئی ہے۔

بوئنگ اور کٹی ہاک کارپوریشن کے درمیان 2019 میں ایک مشترکہ منصوبےپردستخط کئےگئے۔ اس معاہدےکےتحت وسک نامی ایک کمپنی کاقیام عمل میں لایاگیا،جس کابنیادی مقصدشہروں کےدرمیان ہوائی نقل وحرکت کیلئےمحفوظ اوربلاتعطل پروازوں کی فراہمی تھا۔

اس سفرکاآغاز2010 میں کٹی ہاک سے ہواجہاں اس کی سیلف فلائنگ ایئرٹیکسی نے جنم لیا۔اب ایک دہائی سےزیادہ کے تجربے اور1500 سے زیادہ آزمائشی پروازوں کےساتھ وسک روزانہ نقل وحرکت اورشہری سفرکےمستقبل کو محفوظ اورپائیداربنانےکےجدیدطریقےتشکیل دےرہاہے۔

وسک کی سیلف فلائنگ،(الیکٹرک ورٹیکل ٹیک آف اورلینڈنگ) ایئرٹیکسی،مسافروں کےلیےٹریفک جام کوچھوڑتےہوئےاپنی منزل تک تیزی سےپہنچنا ممکن بنائےگی۔ کمپنی کاصدردفترماؤنٹین ویو،کیلی فورنیامیں ہےجبکہ علاقائی دفاتراٹلانٹا،جارجیااورنیوزی لینڈمیں ہیں۔

وسک نے حال ہی میں بوئنگ کمپنی سے450 ملین ڈالرکی فنڈنگ ​​حاصل کی ہے۔ یہ سرمایہ کاری وسک کےسکستھ جنریشن طیارے کی ترقی کو مزید آگے بڑھائے گی، جو کہ امریکہ میں خود مختار،مکمل الیکٹرک، مسافر بردار ہوائی جہاز کےلئے سرٹیفیکیشن کا پہلاامیدوارہے۔

ِسک کے سی ای او گیری گیسن کہتےہیں وِسک ہماری طویل مدتی حکمت عملی اورہرایک کےلیے محفوظ اورروزمرہ پروازکےعزم کو پوراکرنے کے لیے انتہائی اچھی پوزیشن میں ہے۔ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ بوئنگ نہ صرف ایک سرمایہ کاربلکہ ایک اسٹریٹجک پارٹنرکےطورپرہمارےساتھ ہے، جو ہمیں وسائل کی وسعت، صنعت کی معروف مہارت،عالمی رسائی،وسیع سرٹیفیکیشن کاتجربہ اوربہت کچھ فراہم کرتاہے۔ جیسےہی ہم اپنی ترقی کے اس اگلےمرحلے میں داخل ہوتے ہیں،یہ اضافی فنڈنگ ​​ہمیں مزیدآگےبڑھنےمیں مدددیتی ہے۔

اپنےسکستھ جنریشن ہوائی جہاز کے سرٹیفیکیشن کےحصول کےپانچ سالوں کے اندروسک ہوائی جہازانڈسٹری میں اپنی نوعیت کےیہ جدیداورتعدادمیں سب سےزیادہ مکمل الیکٹرک اورسیلف فلائنگ ائرٹیکسیاں چلاکرانقلاب برپاکرنےکاارادہ رکھتی ہے۔ وِسک 20 شہروں میں 40 ملین سے زیادہ لوگوں کے لیے وقت کی بچت لانے والی 14 سالانہ پروازیں چلانےکاارادہ رکھتی ہے۔ ایک اوراچھی بات یہ ہےکہ اس قدرزیادہ پروازیں قدرتی ماحول کیلئےمکمل محفوظ ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Yemeni man arrested for performing Umrah for Queen

ملکہ الزبتھ کیلئےعمرہ : یمنی باشندہ گرفتار

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی حکام نے ایک یمنی شہری کو ملکہ الزبتھ دوئم کے لیےعمرہ …