ویب ڈیسک ۔۔ بالی ووڈکی دنیامیں اپنی بہترین اداکاری اورلاجواب ڈانس سےلاکھوں دلوں کومسخرکرنےوالی مادھوری ڈکشٹ بہت جلداپنےچاہنےوالوں کوایک ویب سیریزمیں نظرآئیں گی ۔بالی وڈڈانس کوئین کےڈیجیٹل ڈیبیوپران کےمداح بہت پرجوش ہیں۔
نیٹ فلیکس کی جانب سے گزشتہ سال اعلان کردہ اس سیریز کاابتدائی طورپرنام ‘فائنڈنگ انامیکا’تھا جسےاب تبدیل کر کےدی فیم گیم کردیا گیا ہے۔
اس سیریزکےپروڈیوسرکرن جوہرنے جمعرات کو شو کا ایک ٹیزر ڈراپ کر کے ڈکشٹ اسٹاررفلم کے نئےنام اورریلیزکی تاریخ کااعلان کردیا۔

اپنےٹویٹرہینڈل پرکرن نے لکھا:شہرت اور اسٹارڈم کے پردے کے پیچھے ہمیشہ ایک چھپی ہوئی سچائی ہوتی ہے۔ بالی ووڈ کی سب سے بڑی اسٹارانامیکا آنند کی زندگی میں یہ سچ کیا ہے؟
دی فیم گیم کاپریمئیرسیریز کا پریمیئر 25 فروری کوصرف نیٹ فلیکس پر ہوگا۔
بچن پانڈے:اکشےکےچاہنےوالوں کاانتظارطویل
مادھوری اپنی ڈیبیوویب سیریزمیں ایک سپر اسٹار انامیکا آنند کا کردار نبھارہی ہیں جو اچانک غائب ہو جاتی ہےاورپھراس کی تلاش میں اداکارہ کی زندگی کی چھپی ہوئی سچائیاں سامنےآتی ہیں۔