ویب ڈیسک ۔۔ اکشےکمارکےچاہنےوالوں کاانتظارطویل ۔ اپنےپسندیدہ ہیروکی فلم بچن پانڈےدیکھنےوالوں کومزیدکچھ روزصبرسےکام لیناہوگا۔
فلم بچن پانڈےکےپروڈیوسرنےایک ہفتہ پہلےاکشےکماراورکریتی سانن کی فلم کی ریلیزکیلئےنئی تاریخ کااعلان کیاتھا۔ فرہاد سامجی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 18 مارچ 2022 کو ریلیز ہوگی۔ تاہم فلم بنانےوالوں نےمداحوں کی بےچینی کومدنظررکھتےہوئےبچن پانڈے کا ٹریلر 9 فروری 2022 کوریلیزکرنےکامنصوبہ بنایاہے۔
بالی ووڈ ہنگامہ کے قریبی ذرائع کے مطابق، "بچن پانڈے کی ٹیم نے 9 فروری کو اکشے کمار کی اگلی فلم کے ٹریلر کے ساتھ مداحوں کوایک اچھاسرپرائزدینےکا فیصلہ کیا ہے۔ایکشن، کامیڈی، رومانس اورڈرامہ کا مرکب یہ فلم ہولی کے موقع پر شائقین کے لیے بہترین دعوت ہوگی۔
دی فیم گیم ۔ مادھوری کی پہلی ویب سیریز
اکشے کمار اور کریتی سینن کے علاوہ، بچن پانڈے میں جیکولین فرنینڈس، ارشد وارثی، اسنیہل دابی، پنکج ترپاٹھی، پراتیک ببر، ابھیمنیو سنگھ، اورسہرش کمار شکلا بھی اداکاری کےجوہردکھائیں گے۔اس فلم کو ساجد ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیاہے۔