کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+49 ) 1,529,834
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,494,141
فعال کیسز
5,314
Last updated: مئی 23, 2022 - 8:27 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / پشاورزلمی نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرسےفتح چھین لی

پشاورزلمی نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرسےفتح چھین لی

PSL 7: Peshawar Zalmi beat Quetta Gladiators

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے دوسرے میچ میں پشاورزلمی نےسنسنی خیزمقابلےکےبعد191رنزکابظاہرانتہائی مشکل ہدف 19اعشاریہ 4 اوورزمیں 5 وکٹوں کےنقصان پرحاصل کرلیا۔

پشاورزلمی کے کپتان شعیب ملک کی قائدانہ اننگزکی بدولت پشاورزلمی نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےہاتھوں سےیقینی فتح چھین لی۔ شعیب 48 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ حسین طلعت نے 29 گیندوں پر 52 رنز کی تیزگام اننگز کھیل کراپنی ٹیم کی فتح کویقینی بنایا۔ یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز191رنزکےبڑےہدف کادفاع کرنےمیں ناکام رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی بیٹنگ
پشاورزلمی نےٹاس جیت کرکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوبیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلےکھِلیتےہوئےکوئٹہ کی ٹیم نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر190 رنزبنائےاوریوں 191کاپہاڑجیساہدف کھڑاکرکےمقابل پشاورزلمی کوکڑےامتحان میں ڈال دیا۔۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےاحسان علی اورویل سمیڈ155 رنز کی زبردست شراکت قائم کی۔ دونوں نےشانداراسٹروک کھیلے۔ احسن علی نے46گیندوں پر73رنزکی شانداراننگزکھیلی ۔ انہوں نے8چوکےاور3چھکےلگائے۔

اسی طرح ول سمیڈنے62گیندوں پر97رنزبنائےلیکن بدقسمتی سےوہ اپنی سنچری مکمل نہ کرسکےاورمیچ کی آخری گیندپرکیچ آوٹ ہوگئے۔ انہوں نے11چوکے،4چھکےلگائے۔

پشاورزلمی کی طرف سےسمین گل اورعثمان قادرنے2،2وکٹیں اپنےنام کیں ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے محمد نواز نے 4 اوورز میں 44 رنز کے عوض 3 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ جیمز فاکنر اور نسیم شاہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

میچ کاٹاس
اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم

میچ کےلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی حتمی الیون میں کپتان سرفراز احمد ،ول اسمیڈ، احسن علی، بین ڈنکیٹ، افتخار احمد، محمد نواز، سہیل تنویر ،جیمز فاکنر،عاشر قریشی، محمد حسنین اور نسیم شاہ شامل تھے۔

پشاورزلمی کی ٹیم

پشاور زلمی کی طرف سے ٹوم کوہلر، یاسر خان، حیدر علی، شعیب ملک، حسین طلعت، شرفان رتھرفورڈ، بین کٹنگ، سہیل خان، پٹ براؤن، ثمین گل اور عثمان قادر میدان میں اترے۔

پشاورزلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےاہم کھلاڑی غائب
کورونا وائرس کے باعث پشاورزلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےاہم کھلاڑی آج کےمیچ کیلئےدستیاب نہ تھے۔پشاورزلمی کے وہاب ریاض کوروناکےباعث نہیں کھیل سکے، ان کی جگہ شعیب ملک نے قیادت سنبھالی ہے۔ دوسری طرف کوئٹہ کےکپتان سرفراز احمد کو لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی کمی درپیش رہی۔

پشاورزلمی کامنفراعزاز

پشاور زلمی اس ایونٹ کی واحد ٹیم ہے، جسے 4 مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ یہ ٹیم 2017ء میں ٹرافی بھی جیت چکی ہے۔ تاہم پی ایس ایل 6 کےفائنل میں ملتان سلطانز ہی نےپشاورزلمی کو شکست سےدوچارکیاتھا۔

ادھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرزجو 2019 میں چیمپئن بنی تھی وہ ایونٹ میں رنراپ رہ چکی ہےجبکہ چھٹےایڈیشن میں آخری نمبرپررہی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

Cricketer Usman Khwaja wife expecting second baby

عثمان خواجہ کےہاں دوسرےننھےمہمان کی آمدمتوقع

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی ٹیم کےہمراہ دورہ پاکستان پرآنےوالےپاکستانی نژاد آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ کے …