Home / پی ایس ایل : آج 2اہم میچ کھیلےجائیں گے

پی ایس ایل : آج 2اہم میچ کھیلےجائیں گے

PSL 7 Today's Matches

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ کارنگارنگ میلہ جاری ہےاورآج اس میلےمیں دومیچ کھیلےجائیں گے۔

آج ہفتہ کےروزہونےوالےپہلےمیچ میں ملتان سلطانزکی ٹیم لاہورقلندرزکاسامناکرےگی جبکہ کراچی کنگزکامقامبلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسےہوگا۔ پہلا میچ دن کے دو بجے اور دوسرا رات سات بجے کھیلاجائےگا ۔

دن کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز اورلاہور قلندرزآمنےسامنےہونگے۔ اس میچ میں دفاعی چیمپئن سلطانزکاپلڑااس لئےبھاری لگتاہےکیونکہ ملتان سلطانز افتتاحی میچ میں کراچی کنگزکو7 وکٹوں سےہراچکےہیں ہیں۔

ادھرلاہورقلندراپنے نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں پُرجوش ہیں ۔ ٹیم کو حارث روف،راشد خان محمد حفیظ ، فخر زماں جیسےبہترین اورکارآمدہتھیاروں کی مددحاصل ہے۔

دوسرے میچ میں کراچی کنگ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرپنجہ آزمائی کرینگے۔ بابر اعظم کی قیادت میں کنگزپہلےمیچ میں سلطانزسے شکست کھانےکےبعدقدرےسنبھل کرکھیلیں گےاورکوشش کرینگےکہ میچ میں اپنی پہلی فتح حاصل کریں۔

گلیڈی ایٹرزکےکپتان سرفرازاحمدقومی ٹیم میں واپسی کیلئےسخت محنت کررہےہیں اورایساوہ پی ایس ایل میں بہترین پرفارمنس دیکرکرناچاہتےہیں۔ اسی لئےوہ بھی چاہیں گےکہ کراچی کنگزکوشکست دیکرایونٹ میں پہلی فتح حاصل کریں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے پاس جیمز وینس ، افتخاراحمد،محمد نواز،جیمز فولکنرجیسے کھلاڑی موجود ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

pakistan hockey coach quit on salary issues

ڈچ ہاکی کوچ تنخواہ نہ ملنےپرسراپااحتجاج

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان ہاکی شدیدمالی مسائل کاشکار۔ قومی ہاکی ٹیم کےغیرملکی کوچ نےتنخواہ کی …