Home / ٹریک اینڈٹریس سسٹم ذخیرہ اندوزوں کوپکڑےگا

ٹریک اینڈٹریس سسٹم ذخیرہ اندوزوں کوپکڑےگا

FBR asked to withdraw new property valuations

ویب ڈیسک — فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ڈائریکٹر انٹیلی جنس عبدالرحمٰن رند کا کہنا ہےٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نہ صرف ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی میں مدددےگابلکہ مزیدریونیو پیدا کرے گااورغذائی اشیاکےبحران کوبھی ختم کرےگا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ٹریک اینڈ ٹریس پالیسی کےنفاذپرعمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔ وہ حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شوگر ملوں کے احاطے میں چینی کے تھیلوں پر اسٹیکرز اور بار کوڈ چسپاں کیے جا رہے ہیں۔ عبدالرحمان رند نے مل مالکان پر زور دیا کہ وہ کاروبار کے تحفظ کے لیےاپنی مصنوعات پر اسٹیکرز اور بار کوڈز چسپاں کرنے کی ایف بی آرکی کوششوں کی حمایت کریں۔

سائٹ ایسوسی ایشن کی ذیلی کمیٹی برائے ایف بی آر کے چیئرمین دولت رام لوہانہ نے تجویز دی کہ چھوٹے تاجروں کے خوف کو دور کرنے کے لیے فیکٹریوں کے اندر ٹریک اینڈ ٹریس کا عمل مکمل کیا جائے۔

یہ بھی چیک کریں

tax on solar panels

سولرپینلزلگوانےوالوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے گھریلواورکمرشل سولرپینل لگانے …