Home / پاکستان آئی ایم ایف قرضہ کےقریب پہنچ گیا

پاکستان آئی ایم ایف قرضہ کےقریب پہنچ گیا

Pakistan close to IMF loan

ویب ڈیسک — بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کےدرمیان مذاکرات کاعمل کامیابی سےجاری ہےاورتوقع کی جارہی ہےکہ دونوں قرضہ بحالی کےقریب پہنچ گئے ہیں۔ خبرکےمطابق اسلام آباد نے آئی ایم ایف کےمطالبات کےآگےسرتسلیم خم کرتےہوئے اپنے اخراجات کو کم کرنے،توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکس وصولی کو بہتر بنانے کے مطالبات پرعملدرآمدشروع کردیاہے۔

یہ اقدامات کرکےپاکستان نے آئی ایم ایف کےاس مطالبےکوپوراکردیاہےکہ پاکستان بیل آؤٹ پیکج کو بحال کرنے کے لیے 153 ارب روپے کا بنیادی بجٹ سرپلس حاصل کرے جو کہ نئے مالی سال کے لیے قومی پیداوار کا 0.2 فیصدبنتا ہے۔

بات چیت کے آخری دور کے بعد، اسلام آباد میں آئی ایم ایف کےنمائندے ایستھر پیریز روئیز نے کہا،آئی ایم ایف کے عملے اور حکام کے درمیان آنے والے سال میں میکرو اکنامک استحکام کو مضبوط بنانے کی پالیسیوں پر بات چیت جاری ہے اورمالی سال 23 کے بجٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کے مطالبات کے لیے دیگر اہم اقدامات بھی کیے ہیں۔

لیکن ولسن سینٹرواشنگٹن میں جنوبی ایشیائی امورکےاسکالرمائیکل کوگل مین کاخیال ہےکہ آئی ایم ایف پاکستان سےڈومورکامطالبہ کررہاہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کےخیال میں آئی ایم ایف مزید فنڈز جاری کرنے سے قبل آئی ایم ایف کے معیار پر پورا اترنے کے لیے اسلام آباد کے عزم کا بہتر اندازہ لگانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت نے آہستہ اورغیر فیصلہ کن انداز میں آئی ایم ایف کےساتھ بات چیت کاعمل شروع کیا، توانائی کی سبسڈی کو ہٹانے سے انکارکر دیا جسے آئی ایم ایف ہٹانا چاہتا تھا اورموجودہ حکومت کایہی رویہ آئی ایم ایف سےفیصلہ کن پن بات چیت کے پچھلے دور میں مہنگا ثابت ہوا۔

مائیکل کوگل مین کامزیدکہناتھاکہ اب شہبازشریف حکومت اپنے کفایت شعاری بجٹ کے اجراء اور آمدنی پیدا کرنے والے دیگر اقدامات کے ذریعے درست سمت میں کام کر رہی ہےتاکہ آئی ایم ایف کے فنڈز آنا شروع ہو جائیں۔

بلومبرگ فنانشل وائر بھی اس جائزے سے اتفاق کرتےہوئےکہتا ہےکہ پاکستان شاید آئی ایم ایف کے قرض کے قریب پہنچ چکاہے۔

یہ بھی چیک کریں

tax on solar panels

سولرپینلزلگوانےوالوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے گھریلواورکمرشل سولرپینل لگانے …