Home / ورلڈکپ پوسٹرمیں بابراعظم غائب

ورلڈکپ پوسٹرمیں بابراعظم غائب

Cricket world cup poster

ویب ڈیسک ۔۔ بھول چوک، غفلت یاغلطی ۔۔ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے کاؤنٹ ڈاؤن پوسٹر میں قومی ٹیم کے کپتان اوررینکنگ میں پہلےنمبرپر براجمان بابراعظم کی تصویرغائب۔

میگا ایونٹ میں 100 دن باقی رہ جانے پر میلبورن میں تقریب کے ساتھ ٹرافی ٹورکا بھی آغازکردیا گیا ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سوشل میڈیا پر بھی تصاویر اور پیغامات جاری کیے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئرکیے گئے ایک پوسٹر میں گلین میکسویل، راشد خان، شکیب الحسن اور شاہین شاہ آفریدی سمیت بڑےکرکٹرز موجود ہیں، حتیٰ کہ آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کو بھارت نے انگلینڈ کیخلاف گزشتہ ٹی20 میچ سے ہی ڈراپ کردیا تھا، حیران کن طور پر ان کی تصویر بھی شامل ہے مگر اس فارمیٹ میں عالمی نمبر ون بیٹر بابراعظم ڈھونڈےسےبھی دکھائی نہیں دےرہے۔

سماجی رابطوں کی سائٹ پر آئی سی سی کے پوسٹر پر بابراعظم اور محمد رضوان کی تصاویر نہ ہونے پر شائقینِ کرکٹ نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہےاوراسےآئی سی سی کی بدنیتی قراردیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Sri Lanka win Asia Cup

سری لنکاچھٹی بارایشئین چیمپئن،پاکستان ہارگیا

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سری لنکاپاکستان کوہراکرچھٹی بارایشیا کپ کاایشین چیمپئن بن گیا۔ آوٹ آف فارم …