ویب ڈیسک ۔۔ گزشتہ روزبھیرہ انٹرچینج پرواقع ایک نجی ریسٹورنٹ میں پیش آنےوالےناخوشگوارواقعےپراپنےردعمل کااظہارکرتےہوئےوفاقی وزیر برائےمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کاکہناتھاعمران خان نےاپنےفالوورزمیں نفرت کےجوبیج بوئے،انہیں نکالنےمیں برسوں لگیں گے۔
احسن اقبال نے پارٹی سیکرٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حامی فیملی نے میرے ساتھ گالم گلوچ کی، مہنگائی اور معاشی مشکلات چند ماہ یا سال میں ختم ہوجائیں گی، مگر جو نفرتوں کا بیج عمران خان بو رہے ہیں یہ افسوس ناک ہے، عمران خان ایک کھلاڑی تھا مگر اس نےسیاست میں سپورٹس مین سپرٹ لانےکی بجائے نفرتوں کی بنیاد رکھی۔
انہوں نےکہاکہ میرےساتھ جوہوااس پرقانونی کارروائی کاحق رکھتاہوں لیکن خواتین اوربچوں کی وجہ سےقانونی کارروائی نہیں کررہا۔ تاہم اس قسم کےنفرت انگیزرویوں کی حوصلہ شکنی نہ کی گئی توپاکستان میں بھی لبنان کی طرح خانہ جنگی ہوجائےگی۔
احسن اقبال نےپی ٹی آئی فالورزکومخاطب کرتےہوئےکہاکہ وہ سوچیں کہ عمران خان انہیں کیاسکھارہاہے۔ عمران خان وہ آدمی ہےجس نےماجد خان، نوازشریف ، جہانگیر ترین ، علیم خان سمیت اپنےہرمحسن کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔ نوازشریف اسےزمین اورچندہ نہ دیتےتوآج بھی شوکت خانم کی فائل اٹھائےسڑکوں پرماراماراپھررہاہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے آئی ایم ایف ہم پر اعتماد نہیں کررہا، اب آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات ٹھیک چل رہے ہیں، معاہدہ ہوگا اور اگست سے پہلے سب معاملات طے پا جائیں گے۔