Home / ایلون مسک نےٹوئٹرخریدنےسےانکارکردیا

ایلون مسک نےٹوئٹرخریدنےسےانکارکردیا

Elon Musk pulls out of twitter deal

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اورخلائی کمپنی اسپیس ایکس کے مالک دنیاکےامیرترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے 44 بلین ڈالر کے معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق دنیاکےامیرترین شخص ایلون مسک نے گزشتہ روز ٹوئتر کو خریدنے کے فیصلے کو ترک کرنے کا اعلان کیا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹوئٹر انتظامیہ جعلی اکاؤنٹس کی تعداد کے بارے میں درکارمعلومات فراہم کرنے میں ناکام رہی جس کے باعث معاہدے سے دستبردار ہورہا ہوں۔

ٹیسلا کے مالک نے دلیل دی کہ ٹوئٹرکے دو اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کرنےکے فیصلے نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

ٹوئٹر خریداری کے معاہدے سے ایلون مسک کی دستبرداری کے اعلان کے بعد اسٹیک ہولڈرز نے قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے کیونکہ دونوں فریقین کے مابین اپریل میں اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ اگر کوئی فریق معاہدے سے دستبردار ہونے کا انتخاب کرتا ہے تو انہیں 1 بلین ڈالر کا جرمانہ ادا کرے گا۔

قبل ازیں مئی کے وسط میں مسک نے ٹوئٹر کی خریداری کے منصوبے کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ٹوئٹر صارفین کی مجموعی تعداد سمیت اسپیم اکاؤنٹس کی 5 فیصد سے بھی کم کیے جائیں۔

واضح رہےکہ ایلون مسک نےاعلان کیاتھاکہ وہ ٹوئٹرکوصحیح معنوں میں آزادی اظہاررائےکاپلیٹ فارم بنائیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Aima Baig new controversy

آئمہ بیگ پرتازہ الزامات ۔۔ حقیقت کیا؟

ویب ڈیسک — معروف سنگرآئمہ بیگ کےحوالےسےایک حیران کن تنازعہ سامنےآیاہےجسےجاننےکےبعدیقین نہیں آتاکہ اس دنیامیں …