Home / عمران خان نےپی ایم ہاوس کوبلیک میلنگ کااڈابنادیا،مریم نواز

عمران خان نےپی ایم ہاوس کوبلیک میلنگ کااڈابنادیا،مریم نواز

PMLN sees wrong in the bottom

ویب ڈیسک ۔۔ نائب صدرن لیگ مریم نوازکےشیخوپورہ جلسےمیں تابڑتوڑلفظی حملے۔ کہاعمران خان وزیراعظم ہاؤس کویونیورسٹی بنانےکی باتیں کرتاتھالیکن وزیراعظم ہاؤس کوبلیک میلنگ کااڈہ بنادیا۔

انہوں نےکہاعمران خان سن لو۔تم کچھ بھی کرلونوازاورشہباز شریف غریب عوام کا گھر روشن کریں گے، آنے والے چند دنوں میں شہباز شریف عوام کو بڑا ریلیف دیں گے، عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں نیچے جا رہی ہیں، شیر پر بھروسہ رکھنا مہنگائی میں کمی ہوگی،

مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ 17جولائی کے بعد عوام کی بجلی فری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب غریب ہوگیا، لیکن فرح خان اور بشریٰ بی بی اور ان کے بچے امیر ہوگئے۔

جلسے سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانا پڑیں، عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا، عمران خان کی وجہ سے ہمیں بجلی مہنگی کرنی پڑی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ شیخوپورہ انڈر پاس اورسڑکیں بھی نواز شریف نے بنائی ہیں، کیا عمران خا ن نے شیخوپورہ میں ایک بھی منصوبہ لگایا؟

ان کا کہنا تھا کہ کبھی عوام کو یہ تو بتا دو چار سال میں عوام کی کیا خدمت کی ہے، جھوٹ بولے اور الزامات لگائے بغیر آپ کی روٹی ہضم نہیں ہوتی، آج کل وہ ٹی وی پر وہ آکر ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹہ جھوٹ بول کراورلوگوں کےنام بگاڑکرچلا جاتا ہےلیکن ایک منٹ کیلئےاپنی کارکردگی نہیں بتاسکتا۔

یہ بھی چیک کریں

Maryam Aurengzeb harassment

مریم اورنگزیب کی ہراسانی،پی ٹی آئی سپورٹرزکی مذمت

ویب ڈیسک ۔۔ لندن میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کےساتھ تحریک انصاف کےچندکارکنوں کی بدتمیزی …