Home / نیوٹرلزسےکوئی لڑائی نہیں ، عمران خان

نیوٹرلزسےکوئی لڑائی نہیں ، عمران خان

Imran Khan media talk

ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم عمران خان نےکہاہے کہ نیوٹرل کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، ان سے کیوں لڑوں گا، اس لڑائی میں صرف ملک کمزور ہو گا۔حکومت گرفتارکرناچاہتی ہے تو کرلے،کوئی ڈرنہیں۔

لاہورآمدکےموقع پرسینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھانیوٹرل کو کمزور کرنے کا مطلب دشمن کو مضبوط کرنا ہے۔بتایاجائےکہ میں نے کون سی ریڈ لائن عبور کی ہے۔

عمران خان نےصحافیوں سے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کے بغیر ملک بحران سے نہیں نکلے گا، تگڑی عوامی حکومت بنے گی تو معیشت چلے گی، ان حکمرانوں سے تو کوئی بات کرنے کو بھی تیار نہیں، ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی تو یہ ملک کا اور نقصان کریں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نےمزید کہا کہ مجھے کیا ہے میں تو اور انتظار کرلوں گا، نقصان ملک کا ہوگا، ان چوروں سے کبھی اتحاد نہیں کروں گا چاہے اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے، جو بات کرنا چاہتا ہے،آجائے،میرے دروازے کھلے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے سے ہزار درجے بہتر ہے اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں، کسی بیرونی اور اندرونی طاقت کے ذریعے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ کرنے والوں نے11 سو ارب روپے کا این آر او لیا، نیوٹرل سے بات ہوئی تو ایک ہی بات کروں گاکہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہو۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …