Home / بھارت کوتاریخ کوبدترین کسادبازاری کاسامنا

بھارت کوتاریخ کوبدترین کسادبازاری کاسامنا

History's worst recession of India

لاہور:(ویب ڈیسک) بھارتی معیشت کوآزادی کےبعدسب سےبڑاجھٹکا۔ سرکاری اعدادوشمارکےمطابق مالی سال 21-2020میں بھارتی معیشت7.3فیصدسکڑی اوراس کی بنیادی وجہ کوروناوباکی بدترین لہرہےجس کےباعث ملک میں لاکھوں لوگ بےروزگارہوگئے۔

ایک رپورٹ کےمطابق مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں ایشیاکی تیسری بڑی معیشت نے1.6فیصدکےحساب سےترقی کی۔ بنگلور کی عظیم پریم جی یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق گزشتہ برس عالمی وبا کے باعث 23 کروڑ بھارتی شہری غربت کا شکار ہوئے۔ یادرہےکہ اس ریسرچ میں غریب ان افراد کو کہا گیا جو یومیہ 375 بھارتی روپے یا 5 ڈالر سے کم پر گزارا کر رہے ہیں۔

بھارت کےسرکاری اعدادوشمارکےوبا کی دوسری لہر سے 8 ہفتوں میں ایک لاکھ 60 ہزار افراد لقمہ اجل بنے جس کی وجہ سے مزید لاک ڈاؤنز لگائے گئے اور صرف اپریل میں 73 لاکھ افرادروزگارسےہاتھ دھوبیٹھے۔

دنیابھرمیں اپنی معاشی خدمات کیلئےجانی جانےوالی برطانوی کمپنی بارکلے نے بھارت میں وبا کی دوسری لہر کی لاگت 74 ارب ڈالر لگائی ہےجو مجموعی ملکی پیداوار کے 2.4 فیصد کے برابر ہے۔

گزشتہ برس 5 کروڑ بھارتی شہریوں کے غربت سے نکلنے کا تخمینہ تھا لیکن اس کے بجائے 20 فیصد غریب ترین گھرانے کاروبار بند ہونے کی وجہ سے اپریل اور مئی کے دوران اپنی مکمل آمدن سے ہی محروم ہوگئے۔

یہ بھی چیک کریں

tax on solar panels

سولرپینلزلگوانےوالوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے گھریلواورکمرشل سولرپینل لگانے …