Home / ترک ڈرامے”ظالم استنبول”کی زبردست کامیابی

ترک ڈرامے”ظالم استنبول”کی زبردست کامیابی

Drama Zalim Istanbul Urdu1

لاہور:(مانیٹرنگ ڈیسک) اردو ون چینل پرشروع ہونےوالےنئےڈرامے”ظالم استنبول”کی پہلی ہی قسط نےدھمال کردیا۔ پاکستان میں موجودڈرامہ شائقین نےڈرامےکوزبردست پزیرائی دیکراس کی کامیابی کاپیشگی اعلان کردیاہے۔

ڈرامہ ظالم استنبول کی کامیابی کےپیچھےاس کی انوکھی کہانی اورکرداروں کی جانداراورحقیقت سےقریب تراداکاری کاکمال دکھائی دیتاہے۔ اس ڈرامےمیں دوخاندانوں کوفوکس کیاگیاہے۔ ایک خاندان جوانتہائی امیرہےاوراستنبول میں رہتاہے،اس خاندان کاسربراہ ایک آغانامی ایک شخص ہےجوپیچھےسےگاءوں کےکسی غریب خاندان سےتعلق رکھتاہے۔ انتہائی امیرکبیرہونےکےباوجودآغااپنےماضی اورگاءوں کونہیں بھولا۔ اورتواوراس نےگاءوں کےلوگوں سےبھی تعلق نہیں توڑا۔

آغاکی بیوی انتہائی بددماغ اورمغرورعورت ہےجبکہ آغاکابیٹااوربیٹی دونوں ہی باپ کودولت کودونوں ہاتھوں سےلٹانےمیں مصروف ہیں ۔ آغااس بات پراکثراپنی بیوی سےجھگڑتاہےکہ اس نےبچوں کی تربیت اچھےطریقےسےنہیں کی۔

ڈرامےمیں دلچسپ موڑاس وقت آتاہےجب آغاکااپاہج بھتیجاسامنےآتاہےجوبچپن سےآغاکےساتھ ہی رہتاہے۔ اس اپاہج شخص کاباپ جوآغاکابڑابھائی تھااپنےبیٹےکوآغاکےحوالےکرکےمرگیالیکن مرنےسےپہلےاس نےاپنےبیٹےجوبچپن میں بالکل ٹھیک تھاکواپنےبھائی یعنی آغاکےحوالےکرکےاس سےوعدہ لیاکہ وہ اپنےبھتیجےکااچھی طرح خیال رکھےگا۔ آغانےاپنےبھائی سےوعدہ کیاکہ وہ بھائی کےبیٹےکاپوراخیال رکھےگا۔ لیکن بعدمیں آغاکاروبارمیں ایسامشغول ہواکہ بھتیجےکااچھےسےخیال نہ رکھ سکااورکسی حادثےمیں بھتیجےکےدماغ پرچوٹ آئی اوروہ اپاہج ہوگیا۔ تب سےاب تک آغاایک ذہنی خلش کاشکارہےاورخودکواپنےبھتیجےسےہونےوالےحادثےکاذمہ دارسمجھتاہے۔

یہی وجہ ہےکہ آغااپنےاپاہج بھتیجےسےبہت پیارکرتاہےاوراس کابہت خیال رکھتاہے۔ لیکن ایک خیال ہےجودن رات اسےپریشان کئےرکھتاہےکہ اس کےمرنےکےبعداس کےبھتیجےکاخیال کون رکھےگا؟ اسی پریشانی کوہمیشہ کیلئےحل کرنےکی خاطرآغاایک ایسی شریف النفس اوراللہ میاں کی گائےٹائپ لڑکی کی تلاش میں ہےجواس کےاپاہج بھتیجےسےشادی کرکےاس کاخیال رکھ سکے۔ اس مقصدکیلئےآغالڑکی والوں کی ہرشرط ماننےکوتیارہے۔

اسی دوران ہماری ملاقات ڈرامےمیں آغاکےگاءوں کےاس غریب خاندان سےہوتی ہےجس میں ایک بیوہ اورغریب ماں اپنی دوبیٹیوں،ایک بیٹےاوران کی دادی کےساتھ رہتی ہے۔ آغاکی نوکرانی جوگاءوں کےاس خاندان کوجانتی ہےان سےرابطہ کرکےآغاکےبھتیجےکیلئےان کی بیٹی کارشتہ مانگتی ہےاوربدلےمیں اچھی خاصی دولت کالالچ دیتی ہے۔ اس خاندان کی دادی ایک لالچی خاتون ہےاوروہ آغاکی پیشکش کوقبول کرناچاہتی ہےلیکن بچیوں کی ماں ایک خوددارخاتون ہےاوروہ اس آفرکوٹھکرادیتی ہے۔ اس خاتون کی دوبچیوں میں سےایک بیٹی نرس ہےاورانتہائی فرمانبردارجبکہ دوسری بیٹی اپنی بہن کےبالکل الٹ عادتوں کی مالک ہےاوروہ آغاکی آفرکوقبول کرکےاس کےبیٹےسےشادی پرراضی ہےلیکن وہ یہ نہیں جانتی کہ وہ جسےآغاکابیٹاسمجھتی ہےوہ دراصل اس کااپاہج بھتیجاہے ۔۔

امیدہےڈرامےکی کہانی آپکوبھی پسندآئےگی ۔۔ اس ڈرامےکی صرف ایک ہی قسط آن ائیرہوئی ہے،امیدہےجیسےجیسےڈرامہ آگےبڑھےگا،کہانی مزیددلچسپ ہوتی جائےگی ۔۔

یہ بھی چیک کریں

naseem vicky on kapil sharma

پاکستان میں کپل شرماشوکیوں نہیں بن سکتا؟نسیم وکی

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان کےعالمی شہرت یافتہ کامیڈین نسیم وکی نےپاکستان میں اچھی کامیڈی اوراچھےکامیڈی …