Home / یورپی یونین کےممالک میں داخلےپرپابندی

یورپی یونین کےممالک میں داخلےپرپابندی

Corona vaccination

لاہور: (ویب ڈیسک) یورپی یونین نےروس ، چین اوربھارت کی تیارکردہ ویکسین لگوانےوالوں کیلئےاپنےرکن ملکوں میں داخلےپرپابندی عائدکردی۔

ایک بیان میں یورپی یونین کاکہناہےکہ صرف فائزر، موڈرنا، ایسٹرازینیکا اور جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین لگوانے والےہی رکن ملکوں میں داخل ہوسکیں گے۔

یورپی یونین کےاس فیصلےکےبعدبھارتی ، روسی اورچینی ویکسین لگوانےوالےیورپی یونین کےرکن ملکوں میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ اس سےپہلےسعودی عرب بھی چینی ویکسین پرپابندی لگانےکااعلان کرچکاہے۔

واضح رہےکہ پاکستانی حکام نےبھی سعودی عرب سےدرخواست کی ہےکہ چینی ویکسین لگوانےوالوں کوآنےکی اجازت دی جائےتوپاکستان سےلوگ حج وعمرہ کیلئےحجازمقدس کاسفرکرسکیں ۔ فی الحال سعودی حکام نےپاکستانی کی درخواست کاجواب نہیں دیا۔

یہ بھی چیک کریں

US senators threaten ICC

امریکی سینیٹرزکی عالمی عدالت کودھمکی

ویب ڈیسک ۔۔ ایک درجن سےزائدامریکی سینیٹرزکاعالمی فوجداری عدالت کوانتباہ۔ اسرائیلی حکام کےخلاف کارروائی کی …