Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

برطانوی حکومت اور یورپی یونین کا پاکستان میں فوجی عدالتوں کی سزاؤں پر ردعمل

UK reaction on Pakistani military courts

ویب ڈیسک ۔۔ برطانوی حکومت نے پاکستان میں فوجی عدالتوں سے25 شہریوں کو سزاؤں پر اپنے ردعمل میں کہاہےکہ برطانیہ پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے،تاہم فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل میں شفافیت، آزادانہ جانچ پڑتال کا فقدان ہے۔ اعلامیےکےمطابق،فوجی عدالتوں کی کارروائی سے شہریوں کے منصفانہ ٹرائل کے حق کو نقصان پہنچتا ہے، حکومت پاکستان شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کی جانب سے جاری  اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ  سویلین شہریوں کی سزاؤں کے یہ فیصلے پاکستان کی شہری اور سیاسی حقوق کے بین …

مزید پڑھیں »

ہونہارسکالرشپس کودگناکرنےکااعلان

Maryam Nawaz Honhaar Scholarship program

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےہونہارسکالرشپ کی تعداداگلےسال تیس ہزارسےبڑھاکرساٹھ ہزارکرنےکااعلان کردیا۔ اسلام آبادمیں سکالرشپ تقسیم کرنےکی تقریب سےخطاب کرتےہوئےمریم نوازنےکہاکہ اس سال تیس ہزارسکالرشپس دئیےگئےہیں جن میں سےساٹھ فیصدطالبات نےحاصل کئےہیں ۔ انہوں نےکہاکہ جلدوہ طلباکیلئےلیپ ٹاپس بھی لےکرآرہی ہیں ۔ مریم نوازنےیہ بھی کہاکہ وہ اگلےسال ایک لاکھ ای بائیکس طلبامیں تقسیم کرنےکاارادہ رکھتی ہیں ۔ مریم نوازنےکہاکہ یہ سکالرشپس سوفیصدمیرٹ پردئیےگئےہیں ، یہ نہیں دیکھاگیاکہ طالب علم کاتعلق کسی سیاسی جماعت سےہے۔ جوبھی طالب علم میرٹ پرہےوہ اس سکالرشپ کااہل ہے۔ مریم نوازنےکہاکہ میں ایک ماں کےطورپرکبھی نہیں چاہتی کہ میرےبچےماردو،جلادو،گالیاں دوکےراستےپرچلیں ۔ میں چاہتی ہوں …

مزید پڑھیں »

لیکڈپرائیویٹ ویڈیوپرموناعالم کاردعمل

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کی معروف ٹی وی شوہوسٹ موناعالم کواس وقت سخت ذہنی پریشانی سےگزرناپڑاجب سوشل میڈیاپرلیک ہونےوالی کسی کی غیراخلاقی ویڈیوکوان سےجوڑدیاگیا۔ یہ واقعہ شوبز شخصیات کےاستحصال کےحوالے سےسنگین سوالات اٹھاتا ہے،کیونکہ حالیہ دنوں میں ایسےبہت سےواقعات رپورٹ ہوئےہیں۔ موناعالم جوایک مقامی نیوزچینل پر پرائم ٹائم نیوز پروگرام کی میزبانی کرتی ہیں، اس مسئلے کی تازہ ترین شکار بنی ہیں ۔ انہوں نےخودسےمنسلک غیراخلاقی مواد کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے پراپنے ردعمل دیاہے۔ مونا نے آن لائن اس جھوٹے مواد کو پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی تصاویر شیئرکی ہیں ۔ انہوں نےآن لائن ٹرولز کی …

مزید پڑھیں »

عمران اسٹیبلشمنٹ کی سب سےبڑی پراڈکٹ ہیں: خواجہ آصف

Khawaja Asif London Presser

ویب ڈیسک ۔۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نےعمران خان کوآڑےہاتھوں لےلیا۔ کہتےہیں نومئی کامنصوبہ سازاسٹیبلشمنٹ کی آج تک کی سب سےبڑی پراڈکٹ تھا، کل تک اپنی حکومت کےخاتمےکاذمہ دارامریکہ کوقراردیتا،ایبسولوٹلی ناٹ کی رٹ لگاتا،آج اسی امریکہ کاکندھااستعمال کرکےاقتدارمیں آناچاہتاہے۔ لندن میں نیوزکانفرنس کرتےہوئےوزیردفاع نےکہانومئی  کوحساس تنصیبات پرحملےباقاعدہ منصوبہ بندی کےتحت کئےگئے،   حملہ کرنے والے تربیت یافتہ لوگ تھے۔عدلیہ سےشکوہ کرتےہوئےخواجہ آصف کاکہناتھاکل نومئی کےپچیس مجرموں کافیصلہ آیا،یہ فیصلہ بہت پہلےآجاناچاہیےتھا،فیصلہ آنےمیں تاخیرعدلیہ کی وجہ سےہوئی ۔ جن افرادکوسزائیں سنائی گئیں،ان کی ویڈیوزموجودہیں۔ وزیر دفاع نےکہاقوم کی دفاعی فوج کو للکارا گیا ، یہ للکار ہندوستانی فوج کی جانب سے نہیں …

مزید پڑھیں »

ہرقسم کی دہشت گردی اورانتہاپسندی کاخاتمہ کرینگے: آرمی چیف

Gen Asim Munir South Waziristan

ویب ڈیسک ۔۔ آرمی چیف  عاصم منیر کاجنوبی وزیرستان کےعلاقےواناکادورہ ۔ سپہ سالارکوسکیورٹی کی مجموعی صورتحال اورانسداددہشت گردی آپریشنزپرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آرکےمطابق،آرمی چیف نےدہشت گردی کےخلاف پرعزم پاک فوج کےافسران اورجوانوں کےحوصلےکوسراہا۔ کہاریاست کے خلاف مذموم سرگرمیوں میں ملوث افراد، اُن کے سہولت کاروں اور مالی معاونت کرنے والوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ آرمی چیف نےدہشت گردی کے مقابلے میں ان کی غیر متزلزل لچک و ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو قوم کا حقیقی ہیرو قرار دیا۔کہاقوم کو دہشت گردی سے نبردآزما جوانوں پر فخر ہے، شہداء پاکستان کا فخر ہیں اور ان کی …

مزید پڑھیں »

حکومت پی ٹی آئی مذاکرات جلدشروع ہونےکاامکان

Govt PTI talks

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم شہباز شریف نےسپیکرقومی اسمبلی کی تجویز پرحکومتی اتحادکےممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دےدی۔ کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،راناثنااللہ، سینیٹر عرفان صدیقی، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نےسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کے لیےکردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی۔ ایازصادق نےبیرسٹرگوہرکی تجویزکاخیرمقدم کیاتھا۔ کمیٹی کی تشکیل پرتبصرہ کرتےہوئےشہباز شریف نے کہاپاکستان ہے تو ہم سب ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوش کو سراہتا ہوں۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات اگلے 12 گھنٹوں کے دوران متوقع …

مزید پڑھیں »

فوادچودھری کاپی ٹی آئی سےکوئی تعلق نہیں : بیرسٹرگوہر

Fawad ch expelled from PTI

ویب ڈیسک ۔۔ فوادچودھری کاپی ٹی آئی سےکوئی تعلق نہیں،بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ بننےکی کوشش نہ کریں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنےفوادچودھری سےمکمل لاتعلقی کااعلان کردیا۔ ایک بیان میں بیرسٹرگوہرنےکہابانی پی ٹی آئی سےملاقات میں مختلف معاملات پرگفتگوہوئی ۔ بانی پی ٹی آئی نےفوادچودھری سےلاتعلقی کااعلان کرنےکی ہدایات دیں ۔ بیرسٹرگوہرنےکہافوادچودھری کاہماری جماعت سےکوئی تعلق نہیں ۔  وہ کسی فورم پرپی ٹی آئی کےموقف کی نمائندگی کےمجازنہیں ۔ میڈیا،سوشل میڈیاپربیانیہ بنانےاوررائےکوپی ٹی آئی کی رائےکےطورپرپیش کرنےکاانہیں کوئی قانونی حق حاصل نہیں ۔ فوادچودھری کاپی ٹی آئی سےکوئی تعلق نہیں۔۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنےسابق پارٹی رہنماسےمکمل لاتعلقی کااعلان کردیا۔کہابانی پی …

مزید پڑھیں »

نومئی حملوں کے25مجرموں کوسزادسنادی گئی

Military court sentences 9th may culprits

ویب ڈیسک ۔۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو مختلف سزائیں سنادیں۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق ان سزاؤں کا اعلان تمام شواہد کی جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد کیا گیا ہے، اور سزا یافتہ ملزمان کو ان کے تمام قانونی حقوق فراہم کیے گئے ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ 9 مئی 2023 کو ملک بھر میں پرتشدد واقعات کے دوران مسلح افواج کی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملے کیے گئے، جنہیں پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب قرار دیا گیا۔ ان مقدمات …

مزید پڑھیں »

پرانی گاڑیوں کی بائیومیٹرک ڈیڈلائن میں توسیع

Biometric vehicle verification in Sindh

ویب ڈیسک ۔۔ سندھ حکومت نے پرانی گاڑیوں کی بائیومیٹرک ڈیڈ لائن میں دوماہ کی توسیع کردی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر برائے ایکسائز،ٹیکسیشن اورنارکوٹکس کنٹرول مکیش کمار چاولانےکارڈیلرزایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد کامران خان کی قیادت میں ایک وفد سےملاقات کی۔ وفدمیں سلیم گوڈیل اوردیگرارکان شامل تھے۔ وفد کی درخواست پرصوبائی وزیرنےپرانی گاڑیوں کے لیے بائیومیٹرک ڈیڈ لائن میں توسیع کااعلان کیا اور جلد ہی لائسنس پلیٹ فیس کی ادائیگی کیلئےآن لائن نظام شروع کرنےکے منصوبے کاذکربھی کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گاڑیوں کو درخواست دینے کے فوراً بعد نمبر پلیٹس فراہم کی جائیں گی۔ …

مزید پڑھیں »

امریکہ کاپاکستان کےمیزائل پروگرام پرتحفظات کااظہار

Pakistan ballistic missile program

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی، جان فائنر، نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایسے جوہری ہتھیاروں سے لیس میزائل تیار کر رہا ہے جو جنوبی ایشیا سے باہر اور امریکا میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکی تحفظات: خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق، جان فائنر نے کہا کہ پاکستان کے اس طرز عمل نے بیلسٹک میزائل پروگرام کے مقاصد کے حوالے سے کئی اہم سوالات کو جنم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اقدامات کو امریکا کے لیے ابھرتے …

مزید پڑھیں »