ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان کےگیت گانےوالےمشہورسنگرسلمان احمدکوعمران خان اوران کےاہلخانہ کےخلاف سوشل میڈیاپرمہم چلانےکےالزام میں پی ٹی آئی سےنکال دیاگیا۔ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ سلمان احمد سوشل میڈیا پر غیر ضروری اور مضحکہ خیز پوسٹس کے ذریعے پارٹی اراکین اور حامیوں میں مسلسل تقسیم اور عدم اطمینان پھیلانے کی کوشش کرتےرہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی نے سلمان احمد کو قابل اعتراض پوسٹس کرنے سے باز رہنے کی تاکید کی لیکن انہوں نےسوشل میڈیاپرپارٹی کےخلاف شرانگیزی کاسلسلہ بندنہ کیا۔ نوٹیفکیشن کےمتن کےمطابق سلمان احمدکااب پی ٹی …
مزید پڑھیں »عمران خان کی ترسیلات زررکوانےکی دھمکی
ویب ڈیسک ۔۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نےدومطالبات پورےنہ ہونےپرترسیلات زرروکنےکی کال دینےکی دھمکی دےڈالی ۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نےاڈیالہ جیل کےباہرمیڈیاسےبات کرتےہوئےکہاکہ ان کےبھائی نےحکومت کےسامنےدومطالبات رکھےہیں ۔ ایک تویہ کہ سپریم کورٹ کےتین ججوں پرمشتمل جوڈیشل کمیشن بنایاجائےاوردوسرایہ کہ پی ٹی آئی سےتعلق رکھنےوالےبےگناہ قیدیوں کورہاکیاجائے۔ علیمہ خان کےبقول اگریہ دومطالبات حکومت نےپورےنہ کئےتوجلدوہ بیرون ملک پاکستانیوں سےترسیلات زرروکنےکیلئےکہیں گے۔ علیمہ خان کےمطابق سمندرپارپاکستانی خوشی سےعمران خان کی کال پرلبیک کہیں گےاورباہرسےزرمبادلہ پاکستان نہیں بھیجیں گے۔ انہوں نےکہاغریب کابچہ محنت کرکےڈالرپاکستان بھیجتاہےاورآپ وہی ڈالرملک سےباہرلےجاتےہیں۔
مزید پڑھیں »مدارس بل میں کوئی ترمیم قبول نہیں: فضل الرحمان
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سربراہ جےیوآئی ایف مولانافضل الرحمان نےمدارس رجسٹریشن بل میں کسی قسم کی تبدیلی کومستردکردیا ۔ کہاپہلےمیں کہتاتھااوراب اتحادتنظیمات مدارس نےاس بل پرمہرثبت کردی ہے۔ حکومت نےمشترکہ اجلاس بلاکرترمیم شدہ بل پاس کرنےکی کوشش تومعاملہ ایوان میں نہیں میدان میں طےہوگا ۔ مولانافضل الرحمان قومی اسمبلی میں اظہارخیال کررہےتھے ۔ انہوں نےکہابل ایکٹ بن چکاہے،حکومت جلدسےجلداس کانوٹیفکیشن جاری کرے۔ وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنےکہامولاناکااحترام ہےلیکن بل اس طرح سےقانوننہیں بنتے۔ اس کیلئےباقاعدہ ایک پراسیس ہے۔ اس سےگزرکررہی ایک بل قانون بنتاہے۔
مزید پڑھیں »تنخواہوں میں چھپرپھاڑاضافہ
ویب ڈیسک ۔۔ ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں چھپرپھاڑاضافہ ۔ ایوان نےارکان کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ عوامی نمائندگان کی تنخواہوں کےنظر ثانی بل پرگورنرکےدستخط کےبعدایک ایم پی اے کی تنخواہ 76ہزار روپےسےبڑھ کر4 لاکھ روپے ہو جائے گی۔ بل کے مطابق وزیر کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھ کر 9 لاکھ 60 ہزار، اسپیکر کی سوا لاکھ سے بڑھ کرساڑھے 9 لاکھ ہوجائے گی۔ ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے سے بڑھا کر پونے 8 لاکھ ،پارلیمانی سیکرٹری کی 83 ہزار روپے سے بڑھاکر 4 لاکھ 51 ہزار …
مزید پڑھیں »سول نافرمانی تحریک پرکچھ واضح نہیں، گنڈاپور
ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکہتےہیں سول نافرمانی کی تحریک کےحوالےسےابھی کچھ بھی حتمی نہیں ۔ سول نافرمانی کی تحریک کااعلان ان کانہیں بانی پی ٹی آئی کاہے۔ وہ جوبھی کہیں گے،ہم اس پرعمل کریں گے۔ پشاورمیں میڈیاسےبات کرتےہوئےانہوں نےکہااب تک یہ واضح نہیں کہ سول نافرمانی کی تحریک کیسے چلے گی؟ کتنے مرحلوں میں چلےگی اوراس کاآغاز کیسے ہوگا؟ علی امین گنڈاپورکاکہناتھاوفاق میں ہماری حکومت نہ ہونےسےہمیں مشکلات کاسامناہے،ہمارےفنڈزہمیں نہیں دئیےجارہےلیکن ہم اپنےپیسےوفاق سےلےکررہیں گے۔ علی امین نےکہاافغانستان سےبات کئےبغیرامن کاقیام ممکن نہیں،وفاق کواپنی پالیسی تبدیل کرتےہوئےافغانستان سےبات کرنی چاہیے۔ اگرچہ امن وامان وفاق کی ذمہ داری ہےلیکن …
مزید پڑھیں »پاکستانی سکلڈورکرزکیلئےیواےای میں کام کےمواقع
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستانی ہنر مند افراد کے لیےمواقع سےبھرپورایک بہترین منزل ثابت ہو رہی ہے۔ یو اے ای کی ترقی پذیر معیشت، عالمی معیار کے انفراسٹرکچر، اور ملازمت کے وسیع مواقع نے اسے پاکستانی ورک فورس کے لیےانتہائی پرکشش مقام بنا دیا ہے۔ پاکستانی ورک فورس کی اہمیت پاکستانی ہنر مند ورکرزطویل عرصےسے یو اے ای کی معیشت میں ایک کلیدی کردار ادا کررہےہیں۔ تعمیرات، صحت، آئی ٹی، تعلیم، اور ہوٹلنگ جیسے مختلف شعبوں میں پاکستانی مزدور اور پیشہ ور افراد اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ پاکستانی کارکنوں کی محنت، دیانتداری، اور مہارت کی وجہ …
مزید پڑھیں »سترہ دسمبرکومدارس بل کی منظوری کاامکان
ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم شہبازشریف نےصدر مملکت آصف علی زرداری کو 17 دسمبرکوپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس بھیج دی ہے، جس میں دینی مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری کا امکان ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق، اس اجلاس میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کےعلاوہ 8 دیگر بلز کی منظوری بھی متوقع ہے۔ دینی مدارس رجسٹریشن بل پر حکومت اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کا مدارس بل کے حوالے سے موقف 12 دسمبر کو جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ مدارس بل ایکٹ بن چکا …
مزید پڑھیں »کیایہودی ہمارےمدرسوں کافیصلہ کرینگے؟جےیوآئی
ویب ڈیسک ۔۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے مدارس بل پراعتراضات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر نے یہ تسلیم کیا ہے کہ چند ٹکوں کے عوض ملکی اور قومی آزادی کو گروی رکھ دیا گیا۔ اسلم غوری نے اپنے بیان میں کہا کہ بیرونی دباؤ پر مدارس بل پر دستخط نہ کرنا آئین، جمہوریت، پارلیمنٹ، قوم اور اسلام کی توہین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم یہ سوال کر رہی ہے کہ ہماری مساجد اور دینی مدارس کے فیصلے یہودی مالیاتی ادارے کریں گے۔ اگر …
مزید پڑھیں »غیرمشروط مذاکرات کیلئےتیارہیں: بیرسٹرگوہر
ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف نے ایک بار پھر حکومت کو غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اب ملک کو بہتری کی طرف بڑھانا چاہیے کیونکہ حالات بہت ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے بھی مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا تھا اور سیاسی مسائل کا حل ہمیشہ سیاسی بیٹھک سے ہی ممکن ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مذاکرات کے لیے کسی شرط کے ساتھ نہیں آتی، تاہم مطالبات ضرور سامنے رکھے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے …
مزید پڑھیں »پنجاب حکومت کاپرانی گاڑیوں پرپابندی کافیصلہ
ویب ڈیسک ۔۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں 15 سال پرانی گاڑیوں کو مرحلہ وار سڑکوں سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ 80 فیصد ماحولیاتی مسائل ان پرانی گاڑیوں کے دھویں کی وجہ سے پیدا ہو رہے ہیں۔ یہ اقدام پاکستان کو ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے۔ اہم نکات-گاڑیوں کے اخراجاتپرانی گاڑیاں پنجاب کے 80 فیصد ماحولیاتی مسائل کا سبب بنتی ہیں، کیونکہ ان کے دھویں سے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تحقیقی منصوبےوزارت موسمیاتی …
مزید پڑھیں »