Home / حکومت پی ٹی آئی مذاکرات جلدشروع ہونےکاامکان

حکومت پی ٹی آئی مذاکرات جلدشروع ہونےکاامکان

Govt PTI talks

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم شہباز شریف نےسپیکرقومی اسمبلی کی تجویز پرحکومتی اتحادکےممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دےدی۔

کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،راناثنااللہ، سینیٹر عرفان صدیقی، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نےسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کے لیےکردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی۔ ایازصادق نےبیرسٹرگوہرکی تجویزکاخیرمقدم کیاتھا۔

کمیٹی کی تشکیل پرتبصرہ کرتےہوئےشہباز شریف نے کہاپاکستان ہے تو ہم سب ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوش کو سراہتا ہوں۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات اگلے 12 گھنٹوں کے دوران متوقع ہیں۔ حکومتی ذرائع کےمطابق مذاکرات کے آغاز سے پی ٹی آئی کے رویے میں تبدیلی آجائے گی اورسول نافرمانی کی تحریک بھی دم توڑ جائے گی۔

تحریک انصاف کی جانب سے عمر ایوب، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، علی امین خان گنڈا پور اور صاحبزادہ حامد رضا کمیٹی میں شامل ہیں۔

یادرہےکہ تحریک انصاف کی جانب سےآج سےسول نافرمانی کےپہلےمرحلےکےآغازکااعلان کیاگیاتھاجس میں سمندرپارپاکستانیوں سےزرمبادلہ نہ بھیجنےکی اپیل کی گئی تھی۔

ایک خبرکےمطابق سپیکرایازصادق نےحکومتی اورپی ٹی آئی کمیٹیوں کاپہلااجلاس کل طلب کرلیاہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے کہا کہ نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے، اسپیکر افس کے دروازے ہمیشہ اراکین کے لیے کھلے ہیں، بات چیت اور مکالمے سے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …